صدر مملکت آصف علی زرداری نے تمام صوبوں کی یکساں ترقی پر زور دیا ، تعمیر وترقی ترقیاتی منصوبوں اورملک کے تمام سماجی مسائل پر اپنا ویژن پیش کیا ،اپوزیشن کو تعمیری خطاب سننا چاہیے ، نوابزادہ جمال خان رئیسانی
جمعرات 18 اپریل 2024 22:01
(جاری ہے)
ایم این اے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب اچھی شروعات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج جب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت نے خطاب شروع کیا تو اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا ، خطاب با لکل بھی نہیں سنا حالانکہ صدر مملکت نے کوئی ایسی بات نہیں کی جو کسی سیاسی جماعت یا احتجاج کرنے والوں کے خلاف ہو ، آج پارلیمنٹ میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے سفارتکار اور وفود موجود تھے جنھیں اچھا پیغام نہیں ملا ۔
انہوں نے کہا کہ جب ایک رکن پارلیمنٹ ایوان میں آجاتا ہے تو وہ اپنے پورے حلقے کی نمائندگی کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے آج ایک پارٹی کے اراکین نے ایک شخص کی نمائندگی کے لئے اجتجاج کیا ہے ۔انہوں نے کہا اس پارلیمنٹ میں سب سے کم عمر ترین رکن میں ہوں ،کچھ سیکھنے کے لئے آیا تھا لیکن ایسے ماحول میں سوائے گالم گلوچ اور اجتجاج کے کچھ نہیں ملا ۔ ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ پانچ سال قبل جب میرے والد کو شہید کیا تو میں نے کم عمر ہونے کے باجود بندوق نہیں اٹھائی بلکہ اسمبلی میں آنے کو ترجیح دی اس پلیٹ فارم پربلوچستان کے شہداء ، نوجوانوں اور پسے ہوئے طبقات کی توانا آواز بننے کی بھر پور کوشش کر رہاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے بلوچستان حکومت یوتھ پالیسی پر کام کررہی ہے ، ہم ان نوجوانوں کو تعلیم ، تربیت ،سکالر شپس ،، روزگار ، کھیلوں سمیت ہر وہ سہولت دیں گے جو ملک کے دیگر صوبوں کے عوام کو مل رہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بچیوں کا بھی کھیلوں میں حصہ لینے کا حق ہے ، کھیلوں کے ذریعے ہم اپنے ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ روابط اور تعلقات کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ اہمیت رکھتا ہے ، لاپتہ افراد کی شناخت ہونی چاہیے کہ وہ کہاں پر ہیں اور کس کیس میں ہیں ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والے کی کوئی شناخت اور علاقہ نہیں ہوتا ، دہشت گرد صرف اور صرف دہشت گرد ہی ہوتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو مسلسل وزیراعظم کے ریڈار پر ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر افسران کو او ایس ڈی بنائے ..
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا اجتماع نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں راولپنڈی ..
اسلام ٓباد، چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، احمد ریحان شیخ
نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی ..
ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کاپولیس کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کامعائنہ
ڈی آئی جی آ پر یشنز کا اردل روم کا انعقاد
ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کی ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی پر مامور افسران کو بریفنگ ، افسران سے ملاقات ..
اسلام آباد،11منشیا ت فروش گرفتار،بھا ری مقدار میں چرس، ہیر وئن، آ ئس اور کھلی شراب برآمد
اسلام آبادسے 20 پیشہ ور بھکاریوں گرفتار، مقدمات درج ،کم عمر بچے فلاحی سنٹرز منتقل
اسلام آباد،راہزنی میں ملوث گرو ہو ں کے چار ارکان گرفتار
اسلام آباد،قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث 16اشتہا ری مجرمان گرفتار
ایس پی سٹی زون اور ایس پی رورل زون کی علا قوں میں کھلی کچریو ں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری