پولیس اہلکار کی وڈیو بارے ترجمان موٹروے پولیس کی وضاحت

پیر 29 اپریل 2024 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) نیشنل ہائی وے اینڈموٹر وے پولیس کے ترجمان نے موٹر وے پر ایک پولیس اہلکار کی بکری کے ہمراہ وائر ل ہونے والی وڈیو کی وضاحت کرتےہوئے کہا ہے کہ درحقیقت یہ بکری کے حفاظتی باڑ عبور کرنے سے متعلق ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ دوران پٹرولنگ متعدد بار مقامی شخص کو بکریاں حفاظتی باڑ سے دور لے جانے کے لئے خبردار کیا گیا تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے لیکن مسلسل خلاف ورزی پر موٹروے پولیس کی پٹرولنگ پر مامور عملہ نے حفاظتی باڑ کے انتہائی قریب پہنچنے پر بکری کو اپنی تحویل میں لیا اور مزید قانونی کارروائی کے لئے بیٹ کیمپ آفس پہنچایا گیا۔

بعد از اں بکری کے مالک نے بیٹ آفس آ کر اپنی غلطی کو تسلیم کیا اور آئندہ ایسا نہ کرنےکا وعدہ کیا جس پر موٹروے پولیس کے افسران نے اس کی بکری حوالے کر دی ۔ واضح رہے کہ موٹر وے کے گرد حفاظتی باڑمسافروں کے محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بنائی گئی ہے اور حفاظتی باڑ کراس کرنا ایک غیر قانونی عمل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ موٹر وے پولیس آپ محفوظ سفر کے لئے ہر دم کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں