قومی اسمبلی ،یہاں ہر کوئی خود کو پارسا بتا کر مخالف کی تذلیل کر رہا ہے، مصطفی کمال
پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف ہے تمام سیاسی جماعتیں ملکی مفاد پر ایک نقطے پر اکٹھے ہوں، شہلا رضا
بدھ 15 مئی 2024 14:38
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے لوگوں نے ہمیں یہاں بھیجا ہے، میں پہلے کراچی کی بات کرنا چاہتا ہوں کہ کراچی پاکستان کا ریونیو حب ہے، ہم پورے پاکستان کا گیٹ وے ہیں، ہم 68 فیصد ریونیو جمع کر کے پورے پاکستان کو دیتے ہیں تاہم آج میں یہ بات یوں کر رہا ہوں کہ جب بھی ہم نے صدرزرداری سے بات کی تو ہم نے ان کو ہمیشہ مثبت پایا ہے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جہاں دوسرے چاند پر جارہے ہیں وہاں کراچی میں بچے گٹر میں گر کر مر رہے ہیں، میں یہ اعتراض کے طور پر نہیں کہہ رہا بلکہ صدر مملکت سیدرخواست کر رہا ہوں کہ 15سال سے کراچی کو ایک قطرہ بھی نیا پانی نہیں دیا گیا اور جو پانی پائب میں آتا تھا اب ٹینکر مافیا وہی پانی چوری کر کے لوگوں کو بیچتے ہیں۔
مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ میں 70 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے۔قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا نے کہا کہ زرداری صاحب کو شرف ہے کہ وہ دوسری مرتبہ صدر بنے، پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف ہے تمام سیاسی جماعتیں ملکی مفاد پر ایک نقطے پر اکٹھے ہوں۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے مارشل لا اور ڈکٹیٹر شپ کی مخالفت کی، ذوالفقار علی بھٹو جب تاشقند گئے تو ڈکٹیٹر سے بیزاری کا اظہار کیا، آصف علی زرداری نے ان سے بھی مذاکرات کیے جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت پر مٹھائیاں بانٹی تھیں۔بعد ازاں تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے ایوان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گندم بحران نے کسان کی کمر توڑ دی، پاسکو باردانہ کی رقم وصول کررہی ہے، ایک ہزار روپے فی بوری رشوت لی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی استحکام کے ساتھ معاشی استحکام لازمی ہے، عارضی مذاکرات کی بجائے نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں، بانی چیئرمین عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کو رہاکیا جائے، ہم بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسپیکر اپنے دفتر کا استعمال کریں۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کی رہنما شگفتہ جمانی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ 17 اپریل کو 14 ویں جمہوری صدر نے اس ایوان سے خطاب کیا، اس شخص نے اپنی جوانی کے 7 سال بے گناہ جیل میں گزارے ہیں، یہ اس شخص کا خطاب تھا جس نے جمہوریت کی خاطر اپنے گھر سے جنازے اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری جب پہلی بار صدر منتخب ہوئے تو اس وقت کوئی سرکاری قیدی نہیں تھا، آصف زرداری نے اس ملک کے استحکام کے لیے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، وہ چاہتا تو مطلق العنان صدر بن سکتا تھا لیکن اس نے اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے، آصف زرداری نے پختونوں کو، گلگت کو شناخت دی۔انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو با اختیار بنایا، اکائیوں کو وفاق کی چھت تلے اکٹھا کیا، آصف زرداری تو وہ پیڑ ہے جس کے سائے میں سب کو امن ملے گا، امان ملے گی۔شگفتہ جمانی نے کہا کہ اس ایوان میں کہا گیا کہ ہم پر چھاپے مارے گئے، ہمیں پیٹا گیا، ہم سے پوچھو کتنی تکالیف ہم نے برداشت کیں ہیں، ہمیں یاد ہے شرجیل میمن، خورشید شاہ آصف زرداری، فریال تالپور تک کو جیلوں میں ڈالا گیا، ہمارے قائدین کو عید کی رات جیل بھیجا گیا ، قذافی اسٹیڈیم میں مادر جمہوریت نصرت بھٹو کو ڈنڈے مارے گئے، ان کا سر پھاڑا گیا۔اس کے بعد مسلم لیگ (ن)کے ممبر قومی اسمبلی آسیہ تنولی نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 10 سال آپ کی حکومت رہی لیکن خیبرپختونخوا میں کونسی دودھ کی نہریں بہائیں وہاں کون سے شعبے میں اصلاحات کیے گئی عوام کو ایسے خواب دکھائے گئے جو 9 مئی کی صورت میں سامنے آئے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی یورپ کے دورے پر روانہ
نوابزادہ جمال خان رئیسانی کا واشک بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
وفاقی وزیرداخلہ کا تربت سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار
پاکستان کا پاپوا نیو گنی میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی پر شدید دکھ ..
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا رواداری اور افہام و تفہیم کے ساتھ ساتھ اتحاد کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں ..
ایرانی سفیر کا صدر ، وزیر خارجہ اور دیگر ساتھیوں کی جان لیوا ہیلی کاپٹر کے تباہ کن حادثے کے بعد ..
یورپی ممالک کی طرف سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنا خوش آئند ہے،عبدالعلیم خان
پیٹرولیم ڈویژن نے کھاد کے کارخانوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے
سعودی عرب میں قیام کے دوران پاکستانی عازمین کی سہولت کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ..
یوم تکبیر کے موقع پر آئی ایس ایس آئی کا "جنوبی ایشیا میں میزائل کی ترقی: عالمی اور علاقائی مضمرات" کے موضوع ..
والی بال کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا دیا
وفاقی وزیر داخلہ نے جنگلات و جھاڑیوں میں ایک ہی دن 15 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئےکمیٹی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن پر ٹربیونل ججز تعینات کرنے کا حکم
-
تربت سے کوئٹہ جانے والی بس کو حادثہ، 28 افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی
-
پیٹرولیم ڈویژن نے کھاد کے کارخانوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے
-
مسائل کے حل کیلئے تمام قومی اداروں کو ڈائیلاگ کی ضرورت ہے
-
وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا، جو چاہے مجھ پر ظلم کرو
-
پی ٹی آئی آخری دم تک آمریت کے مکروہ بندھن سے پھوٹنے والی شرانگیزیوں کا مقابلہ کرے گی
-
ایم کیو ایم نے نیب قوانین میں کی جانے والی ترامیم کو نامناسب قرار دے دیا
-
تربیلا ڈیم کا پانچواں توسیعی منصوبہ 2026 میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا
-
واٹس ایپ نے ”وائس اسٹیٹس“کا دورانیہ 30 سیکنڈز سے بڑھا کر 60 سیکنڈز کردیا
-
جنرل پاشا سے شروع ہونے والا انقلاب ظہیرالسلام سے گزر کر فیض حمید تک آیا
-
نیب کا بحریہ ٹاون راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ
-
لاہور، بیوی سے جھگڑے پر باپ نے غصے میں 3ماہ کے بیٹے کو پٹخ ڈالا