وزیراعظم کا پی سی بی میں تبدیلی کا اشارہ،نئے چیئرمین کے سوال پر احسان مانی کی طرف دیکھ کر مسکرا دیئے
کرکٹ کی بہتری کیلئے سب سے مشورے کرتا رہوں گا، نئے پاکستان میں نئے کرکٹ کلچر کو سامنے لائیں گے
اتوار 19 اگست 2018 17:30
(جاری ہے)
عمران خان سے ملاقات کرنے والے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بورڈ میں انتظامی تبدیلی اور کرکٹ کو بہتر کرنے کا واضع اشارہ دیا اور تمام کھلاڑیوں سے رائے اور مدد مانگی اور انہوں نے ملک میں اپنے پرانے مطالبے کو دہرایا کہ وہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی جگہ ریجنل(علاقائی)کرکٹ کو اوپر دیکھنا چاہتے ہیں۔
عمران خان اور کرکٹرز کی اندرونی کہانی کے مطابق کھلاڑیوں سے بات چیت میں وزیراعظم نے عندیہ دیا کہ کرکٹ ڈھانچے کی بہتری میں ایک دو ماہ لگیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے تجویز دی کہ ڈپارٹمنٹ کی کرکٹ ٹیموں کو ختم نہ کیا جائے جس پر عمران خان نے اپنے موقف کو واضح کیا کہ وہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے تاہم کوشش کریں گے کھلاڑیوں کی ملازمتیں ختم نہ ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے کرکٹ سسٹم میں آٹھ ریجن کی ٹیمیں فرسٹ کلاس میں شرکت کریں گی جبکہ آٹھ ٹیمیں گریڈ ٹو میں حصہ لیں گی، ہر سال ایک ریجنل ٹیم کی ترقی ہوگی۔ عمران خان جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے اس وقت وہ علاقائی کرکٹ کے حامی تھے اور کہتے تھے کہ شہروں کی ٹیموں میں زیادہ مقابلہ دیکھنے میں آتا ہے۔سابق کرکٹرز کا کہنا تھا کہ کپتان نے سب کھلاڑیوں کو عزت دی اور مصروف ترین شیڈول کے باوجود وہ گھل مل گئے لیکن بار بار کرکٹ میں تبدیلی اور بہتری کی باتیں کرتے رہے۔عمران خان کے ساتھ کھیلنے والے کرکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ سنجیدہ اور بردبار دکھائی دے رہے تھے، جاوید میاں داد، مدثر نذر، عبدالقادر اور وسیم اکرم ان سے ہنسی مذاق بھی کرتے رہے اور وہ ہر کھلاڑی سے فردا فردا ملے اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ آپ سب نے میرے کیئریئر میں میری مدد کی۔وزیراعظم عمران خان ریجنل کرکٹ کے فروغ کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو تباہی کی جڑ سمجھتے ہیں، نومنتخب وزیراعظم نے تمام ساتھی کرکٹرز سے کہا کہ تم سب نے کرکٹ کو دیکھنا ہے اور میری مدد کرنا ہے تاہم عمران خان نے کسی کرکٹ معاملے پر کوئی حتمی پالیسی بتانے سے گریز کیا۔عمران خان دو باتوں کا واضح اشارے دیا کہ ملک میں ڈپارٹمنٹ کرکٹ کو ختم کر کے ریجنل ٹیموں کو فروغ دیں گے اور انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی سیٹ اپ میں تبدیلی کا بھی اشارہ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں سابق چیئرمین خالد محمود کے علاوہ متوقع پی سی بی چیئرمین احسان مانی بھی موجود تھے۔وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وسیم اکرم، جاوید میاں داد، وقار یونس، معین خان، رمیز راجا، مشتاق احمد، انضمام الحق،مدثر نذر، عبدالقادر کے علاوہ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور عمران خان کے قریبی دوست ذاکر خان بھی موجود تھے۔عینی شاہدین کے مطابق تمام کھلاڑیوں نے وزیراعظم کو مبارک باد دی اور نئی اننگز میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار