جیکب آباد ضلع میں بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں تیز۔43 یونین کونسل،2میونسپل اور تین ٹا ؤن کامیٹیز پر الیکشن کے لیے امیدواروں نے فارم جمع کرادیے

جمعہ 27 مئی 2022 14:14

جیکب آباد ضلع میں بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں تیز۔43 یونین کونسل،2میونسپل اور تین ٹا ؤن کامیٹیز پر الیکشن کے لیے امیدواروں نے فارم جمع کرادیے
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) جیکب آباد ضلع میں بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں تیز۔43 یونین کونسل,2میونسپل اور تین ٹائون کامیٹیز پر الیکشن کے لیے امیدواروں نے فارم جمع کرادیے۔ضلعی بھر میں 561440 مرد اور خواتین ووٹرز ووٹ کا استعمال کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

جیکب آباد میں بلدیاتی الیکشن کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں،پیپلز پارٹی،جے یو آئی، جماعت اسلامی،تحریک لبیک پاکستان,پی ایس پی،ایس ٹی پی,ایس یو پی،جسم،مسلم لیگ ن ،شہید بھٹو سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیا گیا ہے،جیکب آباد ضلع بھر میں 43 یونین کونسل،2 میونسپل اور 3 ٹائون کامیٹیز پر الیکشن کے لیے امیدواروں نے فارم جمعہ کرادیے گئے ہیں،جیکب آباد میں الیکشن کمیشن کے ضلعی افسر زاہد بھٹو نے ضلعی بھر میں ووٹوں کی تعداد 561446 جاری کردی ہے جس میں مرد ووٹرس 302735 اور خواتین کے 258705 ووٹ درج ہیں,الیکشن کمیشن کی جانب سے جیکب آباد کی تینوں تحصیلوں ڈسپلے سینٹر بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں سے ووٹرس اپنی ووٹ کو کسی دوسری جگہ منتقل کراسکتا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں