ترقی یافتہ پاکستان خوشحال عوام بھٹو کا مشن تھا، میر بلال عمرانی

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ویژن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے، خطاب

بدھ 6 جنوری 2021 17:59

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) ملک بھر کی طرح اوستہ محمد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ویژن کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ترقی یافتہ پاکستان خوشحال عوام بھٹو کا مشن تھا میر بلال عمرانی میر مرتضی خان جمالی اور نیاز عمرانی کا خطاب تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر نیاز احمد عمرانی کی قیادت میں النور میرج ہال اوستہ محمد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا سالگرہ منایا گیا اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا تقریب میں پیپلزپارٹی کے سینکڑوں جیالوں اور پی ڈی ایم کے مقامی رہنماؤں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور باقاعدہ کیک کاٹ کر سالگرہ کا افتتاح کیا گیا تقریب سے ڈویژن نصیر آباد کے ضلعی صدر بلال عمرانی ضلعی صدر نیاز عمرانی اور میر مرتضی خان جمالی سمیت دیگر رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ایک سوچ اور فلسفہ دینے کے ساتھ ساتھ سیاسی شعور دیں مقررین نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کو ایٹمی قوت بنا کر ملک کو محفوظ بنا لیا لیکن بدقسمتی سے قائداعظم اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کو نااہل عمران خان کے ہاتھ میں دیکھ کر ملکی معیشت تباہ و برباد کرنے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا تقریب سے ضلعی صدر نیازاحمد عمرانی نے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی و سالمیت کے لیے پاکستان کے تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں انشاء اللہ عوامی طاقت سے انہیں اقتدار سے نکال باہر کر دیں گے اور پاکستان کی باشعور عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوامی سیلاب کے سامنے نااہل حکمران مزید نہیں ٹک سکتے۔

(جاری ہے)

تقریب سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عبدالرسول بلوچ بلوچستان نیشنل پا رٹی کے منیر مینگل سنی تحریک کے صوبائی صدر پرویز شوکت لڑی پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر محمد علی جتک مولانا عبدالمجید جتک بی ایس او کے مرکزی رہنماء نعیم بلوچ،محمد اسلم مستوئی ہیبت خان بروھی ڈاکٹر ممتاز سومرو ودیگر رہنماؤں نے تقریب سے خطاب کیا۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں