اوستہ محمد اور سی آئی اے اسٹاف اوستہ کا منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

ہفتہ 6 اپریل 2024 20:57

اوستا محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) اوستہ محمد پولیس، پولیس تھانہ سٹی ، 15 مددگار اوستہ محمد اور سی آئی اے اسٹاف اوستہ کا منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4170 گرام چرس، 25 آئس پڑیاں، 120 لیٹر دیسی شراب برآمد، منشیات کے 04 مقدمات درج 05 ملزمان گرفتار، جبکہ اشتہاری و روپوش ملزمان بھی گرفتار تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج کی خصوصی ہدایات پر ایس پی اوستہ محمد سید جاوید اقبال غرشین کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد خادم حسین مگسی کی نگرانی میںسب انسپکٹر عبد الرؤف جمالی ایس ایچ او سٹی اوستہ محمد* نے منشیات کے خاتمے کیلئے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رسول بخش ولد محمد عظیم قوم جمالی ساکن شہید مراد کالونی اوستہ محمدکو گرفتار کیا ہے جبکہ ملزم کے قبضہ سے 120 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری کارروائی میں ملزم عبد الغفار ولد رسول بخش قوم جمالی ساکن شہید مراد کالونی اوستہ محمد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ملزم کے قبضہ سی1200 گرام پختہ چرس اور 15 پڑیاں آئس منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ہے۔ تیسری کارروائی میں ملزم رسول بخش ولد مرزا قوم جمالی ساکن یعقوب محلہ اوستہ محمد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ملزم کے قبضہ سے 1250 گرام پختہ چرس اور 10 پڑیاں آئس منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ہے سب انسپکٹر منظور احمد جمالی انچارج سی آئی اے اسٹاف اوستہ محمد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دانش ولد علی مدد قوم عمرانی ساکن اوستہ محمدکو گرفتار کیا ہے اور ملزم کے قبضہ سے 800 گرام چرس جبکہ ملزم نعمان ولد محمد رمضان قوم کلاچی ساکن شہید مراد کالونی اوستہ محمد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 920 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا ہے۔

انسپکٹر غلام قادر سیال ایس ایچ او گنداخہ نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بی سیکشن شہدادکوٹ سندھ کے قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں اشتہاری مجرم قربان علی ولد ربنواز عرف ربن عرف مچھر فقیر قوم ماچھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر ظہیر عباس جمالی انچارج 15 مددگار اوستہ محمد نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کے مقدمہ میں روپوش ملزم زبیر احمد ولد میرحسن قوم بلیدی ساکن اوستہ محمد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید کاروائی پولیس کر رہی ہی

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں