ملک کے حکمرنوں نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے ، عوامی حلقے

بے نظیر انکم سپورٹ نہیں بے حیائی سپورٹ پروگرام ہے،پولیو کے قطرے بھی اسی کا ہی ایجنڈا ہے

منگل 9 اپریل 2024 22:03

اوستا محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) ملک کے حکمرنوں نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے بے نظیر انکم سپورٹ نہیں بے حیائی سپورٹ پروگرام ہے۔پولیو کے قطرے بھی اسی کا ہی ایجنڈا ہے۔بجائے خواتین کو قطار میں ٹھہرنے کے یہ رقم ملک کے قرض میں دے کرملک کو آزاد کیا جائے تاکہ مہنگائی کم ہوجائے۔عوامی رائے تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں اور اسلامی و اسلامی تنظیموں کے رہنماوں نے ایک کڑی نقطہ چینی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ کی لالچ میں مسلمان خواتین۔

جس میں ہر قوم پٹھان۔بلوچ سندھی۔سرائیکی۔پنجابی۔براہوئی سب قوم کی خواتین کو انکمبسپروٹ۔ڈوائز کی دکانوں پر قطار میں کھڑی کر کے بے حیائی کی انتہا کر دی کیونکہ انگریزوں یہودیوں نے ہمیشہ جنگیں جب جیتیں انہوں نے مسلمانوں آسائش و آرائش سے نوازہ تو مسلمان کی غیرت کو لوز کیا تو یہودی جنگیں جیتیں مسلمانوں نے ہارا اب ملک پاکستان کئ ہر زبان بولنے والوں کی غیرت کو لوز کرنے کی سازش کر رہے ہیں ویسے ہم اپنے خواتین کو باہر ایسے قطار میں ٹھرائیں گے کبھی نہیں کیونکہ لالچ میں گھنٹوں کے گھنٹے چاہے گرمی ہو سردی ہو خواتین گھڑی ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

پیسوں کی لالچ میں اب اس کے اثرات آنے لگے پنجاپ میں شادی شدہ عورت کے ڈیوائز والے سے شادی رچا لی۔اب اس کو بے حیائی سپورٹ پروگرام کہا جائے تو غلط نہیں اسی طرح پولیو مہم میں بھی مسلمانوں کی غیرت کو لوز کیا جا رہا ہے خواتین گھر گھر میں جاکر پولیو قطرے پلانے جاتے ہیں تو کئی مرتبہ بے حیائی کے واقع پیش آئے عوامی حلقوں نے کہا کہ بجائے خواتین کو خوار قرض میں جمع کر کے ملک کوقرض سے آزاد کریں ایشائ خورد کی قیمتیں کم کریں ہمارے لیے وہ بہتر ہے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں