اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالاکا سیلابی علاقوں کادورہ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

منگل 22 اگست 2023 23:19

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2023ء) اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا مرزا راحیل بیگ نے ڈی ایس پی جلالپورپیروالا مہر بشیر احمد ہراج و تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ سیلابی علاقوں و فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا ۔ کوٹلہ چاکر ،خان بیلہ اور نوراجہ بھٹہ کے فلڈ ریلیف کیمپوں کے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر و ڈی ایس پی نے محفوظ مقامات و امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا بریفنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ و ڈی ایس پی مہر بشیر احمد ہراج نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کےلیے مکمل طور پر تیار ہیں ،مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،عوام کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف دیگر تمام اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں