جلال پور پیر والا،مختلف مقامات پرٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

بدھ 23 اگست 2023 22:45

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2023ء) جلال پور پیر والا میں دو مختلف مقامات پرٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پہلا حادثہ بہادر پور میں پیش آیاجہاں پرموٹر سائیکل اور رکشے میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 17سالہ شکیل نامی نوجوان جاں بحق اور کم عمر لڑکا کاشف شدیدزخمی ہوا جبکہ دوسرا حادثہ شجاعت پور روڈ پر پیش آیا جہاں پر موٹر سائیکل، ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں چک 84ایم کی رہائشی 50سالہ خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے دو مختلف مقامات پر پہنچ کر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی ڈیڈ باڈی اور شدید زخمی ہونے والا کم عمر کاشف کو ٹی ایچ کیوہسپتال جلال پور پیر والا منتقل کر دیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں