ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ کا کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن جلالپورپیروالا کا دورہ

جمعرات 24 اگست 2023 23:31

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2023ء) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملتان آفیسر ملتان راؤ اعجاز انجم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ نے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن جلالپورپیروالا کا دورہ کیا اور ریسکیو سنٹر میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے سیلابی علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا وزٹ کیا جہاں پر ریسکیو انچارج جلالپورپیروالا ملک محمد آفتاب کچالہ ،عمران ناصر و دیگر نے ان کو صورت حال پر بریفنگ دی آفیسران نے بعد ازاں فلڈ ریلیف کیمپوں میں تعینات عملے سے ملاقات کی۔

انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور متاثرین کی باحفاظت منتقلی کو یقینی بنائیں۔\378

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں