الخدمت فاؤنڈیشن ساوتھ پنجاب کی موبائل ہیلتھ یونٹ کی طرف سے فری کیمپ کا انعقاد

پیر 25 ستمبر 2023 16:17

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2023ء) جلال پورپیروالہ کے ملحقہ علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن ساؤتھ پنجاب کے موبائل ہیلتھ یونٹ نے بستی اڈا سروانی شاہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

190 مریضوں کو چیک کیا گیا اور مفت دوائیں فراہم کی گئی۔ 47 مریضوں کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ زیادہ تر مریض الرجی کھانسی بخار اور پیٹ کے امراض میں مبتلا پائے گئے۔ کیمپ پر ڈاکٹر زاہد حبیب ٫صدر الخدمت فاؤنڈیشن جلال پور عدیل کریم بھٹی اسحاق صدیقی اور دیگر کارکنان نے فرائض انجام د یئے ۔

متعلقہ عنوان :

جلال پور پیر والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں