سی ٹی ڈی کی کارروائی، جامشورو سے مبینہ دہشتگرد گرفتار

بدھ 6 دسمبر 2023 13:36

جامشورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2023ء) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جامشورو میں گوٹھ یوسف میں چھاپہ مارکر مبینہ دہشتگرد کو دستی بم سمیت گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی جامشورو تھرمل پاور ہاوس کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں کے قریب کی جہاں سے مبینہ دہشتگرد سجاد ملاح کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ملزم ہائی ٹرانسمیشن لائن کو بم سے اڑانا چاہتا تھا۔ ملزم سجاد ملاح قاضی احمد بے نظیر آباد کا رہائشی ہے جو ہائی ٹرانسمیشن لائنوں اور قاسم آباد ریلوے ٹریکس پر بم دھماکے کے مقدمے میں مطلوب تھا جبکہ اس کے دو ساتھ بارودی مواد لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مبینہ دہشتگرد سندھ لبریشن آرمی سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں