ہمیشہ سے قومی بقاء و قومی تشخص کو سامنے رکھتے ہوئے سیاست کی ہے، سردار اختر مینگل

جمعرات 18 جنوری 2024 22:01

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2024ء) این اے 261 قلات مستونگ اور سوراب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی بلوچ قوم کی سائل وسائل سمیت لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھانے والی پہلی واحد پارٹی ہے جس نے تربت سے نکلنے والی ریلی کو اسلام آباد تک سپورٹ کیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سوراب آمد کے موقع پر پارٹی کے الیکشن کمپیئن دفتر کا افتتاح کر نے کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے افسوس ہے کہ سوراب کے کسی سیاسی جماعت کے سربراہ نے لاپتہ افراد کے ریلی کو ویلکم نہیں کیا اور سوراب میں الیکشن مہم کے لئے لاکھوں جھنڈیاں لگا ئی گئی ہیں لیکن لاپتہ افراد کی ریلی میں شریک ماں کو ایک بھی چاردر نہیں پہنایا گیا ہمیں بلوچ قوم کی عزت سب سے زیادہ عزیز ہے اور ہمیشہ سے قومی بقا و قومی تشخص کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے سیاست کی ہے،بلوچ قوم کی درد محسوس کرنے والے اختر جان پہلے دنوں سے ہی اسی درد سے گزر چکا ہے، اب اسے فرعونوں سے کوئی ڈر نہیں ہے،اختر جان مینگل ایک فرد کا نام نہیں ہے بلکہ ایک فکر ہے جو بلوچ کی نگ ناموس کی سیاست کرتا ہے اور ہمارے آبائے اجداد نے اس زمین کے لیے اپنا خون دیا ہے پھر ہم کیسے کم ظرف ہو سکتے ہیں،ہماری جان بلوچ قوم کے لئے قربان ہوجائے،ہم بلوچ قوم کی ناموس کی سیاست کرتے ہیں،سوراب کے سیاسی لیڈران ایک کلو میٹر روڈ بنا کرکہتے ہیں کہ ہم نے عوام کی خوشحالی کیلئے بے شمار ترقیاتی کاموں کیے ہیں اس بات کو کہنے سے پہلے ان کو شرم آنی چاہیے دوسری جانب پرانے چال باز شکاری اب عوام کی شکار کے لئے نئے ہتھکنڈوں سے میدان میں اترے ہیں اب انہیں آپ لوگ کہہ دو کہ جھوٹ کی سیاست ختم ہو گئی ہے،ووٹ دیتے وقت اپنے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے آپ نے فیصلہ کرنا ہیاور بلوچستان نیشنل پارٹی کا ساتھ دینا ہے،اگر فرشتوں کی حرکات بند ہوئی تو 8 فروری 2024 کے دن سیاسی میدان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی جیت کا دن ہوگا،اس موقع پر پی بی 35 سوراب سے بی این پی کے نامزد امیدوار عبدالطیف قلندرانی،بی این پی کے مرکزی نائب صدر آغا موسی جان،ٹکری شفقت لانگو،سلطان امام و دیگر نے بھی شرکا سے خطاب کیا۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں