نیشنل پارٹی کی کامیابی ہی حقیقی معنوں میں عام آدمی کی کامیابی ہے،میر کبیر احمد

ہفتہ 27 جنوری 2024 23:06

سوراب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2024ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر این اے 261کے امیدوار میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی کی کامیابی ہی حقیقی معنوں میں عام آدمی کی کامیابی ہے اقتدارپرستوں نے ہر شعبہ تباہ کر دیاطبقاتی نظام صرف غریب کا خون چوس رہاہے جس سے نجات کے لیے ووٹ کی طاقت کو استعمال کرنا ہیاقتدار کے غلام کرپشن کے سوا کچھ نہیں کرسکتے عوام کی خدمت سے ان کاکوئی تعلق نہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گیزدغان سوراب میں ٹکری حاجی محمد کریم محمد شہی کہ سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کیا اس موقع پر جان علی زہری، حافظ احمد محمد شہی، محمد اکبر محمد شہی ، محمد اسلم محمد شہی، محمد اسحاق محمد شہی، خیر بخش زہری، یونس محمد شہی، عابد محمد شہی، عبد الباقی محمد شہی، بلال محمد شہی، نیاز بلوچ، یاسر بلوچ سمیت اہل علاقہ کے بزرگ اورنوجوان بھی موجودتھے آخر میں شرکا نے میرکبیراحمدمحمدشہی کی الیکشن میں بھرپور حمایت کااعلان کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جس پر میرکبیر نے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی ایسی حکومت قائم کرناچاہتی ہے جس میں ہر بچے کو معیاری تعلیم، نوجوانوں کو عزت کے ساتھ روزگارخواتین کو ان کاجائز مقام اورلوگوں کوتمام بنیادی سہولت حاصل ہو۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں