کستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو کے روز کاروباری اتار چڑھائو کی لپیٹ میں رہی

جمعہ 29 مارچ 2024 21:04

کستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو کے روز کاروباری اتار چڑھائو کی لپیٹ میں رہی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعہ کو کے روز کاروباری اتار چڑھائو کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس137پوائنٹس گھٹ گیااور54.81فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں17ارب وپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی سیشن کے دوران اگرچہ کاروباری تیزی سے مارکیٹ 67300پوائنٹس کی سطح کو چھو گئی تھی تاہم مندی کی لہر آنے سے ایک موقع پر انڈیکس66800پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق ماہ مارچ کا آخری ہفتہ ہونے اور عید الفطرکی چھٹیوں کے باعث مارکیٹ میں محدود رہے گی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 137.02پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 67142.12پوائنٹس سے گھٹ کر67005.11پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 68.53پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس22090.00پوائنٹس سے کم ہو کر22021.47پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 44470.33پوائنٹس سے بڑھ کر44562.88پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 17ارب66کروڑ58لاکھ52ہزار175روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 94کھرب30ارب2کروڑ84لاکھ59ہزار 673روپے سے بڑھ کر94کھرب47ارب69کروڑ43لاکھ11ہزار848روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو9ارب روپے مالیت کے 31کروڑ30لاکھ35ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 16ارب روپے مالیت کے 42کروڑ11لاکھ18ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 343کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی136کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 188میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ی آئی اے 3کروڑ91لاکھ ،پی ٹی سی ایل3کروڑ22لاکھ،سنر جیکو پاک 1کروڑ89لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ54لاکھ اور ایگری ٹیک لمیٹڈ 1کروڑ42لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے بھائو میں 70.00روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت1300.00روپے ہو گئی اسی طرح 42.95روپے کے اضافے سے پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت1122.95روپے پر جا پہنچی جبکہ جے ڈی ڈبلو شوگرملز لمیٹڈ کے بھائو میں15.50روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت452.00روپے ہو گئی اسی طرح 10.97روپے کی کمی سے محمود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت383.03روپے پر آ گئی ۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں