کراچی، پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لئے خود انحصاری کی پالیسی اپنانا ضروری ہے،جاوید انوار
پاکستان کے قیام کو ایک طویل عرصہ گزر چکا ہے مگر ہم ایک انجن تک نہیں بنا پائے ہیں،درآمدات کے حجم کو تو بڑھا لیا مگر برآمدات میں اضافہ کے لیے کوئی موزوں حکمت عملی ترتیب نہیں دی، چانسلر سرسید یونیورسٹی
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:25
(جاری ہے)
درآمدات کے حجم کو تو بڑھا لیا مگر برآمدات میں اضافہ کے لیے کوئی موزوں حکمت عملی ترتیب نہیں دی۔
لبنان اور اسرائیل کو اوورسیزشہری چلا رہے ہیں۔ نامساعد حالات میں کام کرنا ہی چیلینج ہے۔ ڈائس فائ ونڈیشن ، اوورسیز پاکستانی، طلبائ برادری، اکیڈمیا، انڈسٹر ی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے سرگرم ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے کام کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پاکستان سے کس قدر مخلص ہیں۔ انھوں نے جو کار ڈیزائن کی ہے ، اس کا ماڈل جلد ہی ایک خیال سے حقیقت کا روپ ڈھال لے گا۔ اس کام میں حکومتی اور دیگر متعلقہ اداروں کو مدد کرنی چاہئے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ اب جامعات کا کام صرف درس و تدریس تک محدود نہیں رہا بلکہ مختلف اداروں کے ساتھ تحقیقی کاموں میں شراکت بھی کام کا حصہ بن چکی ہے۔ اوورسیز پاکستانی ایک خوشحال زندگی گزار رہے ہیں مگر پھر بھی پاکستان کے لیے کام کرنے کی آرزو ان کے اندر موجود ہے۔ اپنے ملک کی ترقی اور کامیابی ان کے لیئے اب بھی اہمیت رکھتی ہے۔ڈائس فائ ونڈیشن کے چیئر ڈاکٹر خورشید احمد قریشی نے کہا کہ ڈائس فائ ونڈیشن پاکستان میں ایک انوویٹو innovative کلچر لایا ہے جس کے تحت پاکستان ویسے ہی ترقی کرے گا جیسے دیگر ممالک نے کی ہے۔ ڈائس کے حالیہ ہیلتھ کے پروگرام میں ۰۵۲ سے ۰۰۳ تک جدید پروجیکٹس پیش کئے گئے۔ اس میں تقریباًً 15 انڈسٹریز نے شرکت کی اور کئی پروجیکٹس ایسے منفرد تھے کہ انھیں فنڈنگ حاصل ہوگئی۔ ڈائس فائ ونڈیشن نی;National Innovative Basket بنایا ہے جس کے تحت تقریباًً سو میگا پروجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔ اس ضمن میں حکومتی اداروں ، thought لیڈروں بزنس مین کی مدد چاہئے۔ درآمدات کم کرنی چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ خام مال درآمد کیا جائے اور مصنوعات پاکستان میں تیار کی جائیں۔ پاکستان میں ماریں یا مریں والی کیفیت ہے۔ یہ فیصلے کی گھڑی ہے۔ ہر سسٹم کا روڈ میپ ہونا چاہئے۔ گاڑی کی تیاری کا پہلا مرحلہ ختم ہوچکا ہے اور دو سے تین سال تک یہ گاڑی مکمل ہوجائے گی۔ یہ آغاز ہے۔ ایسے پروجیکٹ پاکستان میں ہونے چاہئیں۔ڈائس فائ ونڈیشن کے صدر سعد الٰہی نے کہا کہ سوسال سے دنیا گاڑیاں بنا رہی ہے مگر ہم نے یہ کام نہیں سیکھا۔ الیکٹرک کار کی ٹیکنالوجی کو ابھی سے سیکھنا شروع کردینا چاہئے۔ ڈائس فائ ونڈیشن کے تحت تیار کی جانے والی کار، ڈیجیٹل مرحلے سے فزیکل مرحلے میں داخل ہونے جارہی ہے۔ پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی تو یہاں ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔وائس ایڈمرل (ر) عارف اللہ حسینی نے کہا کہ ٹیکس اور ڈیوٹی ملکی خزانے بھرنے کے لیے لگانا ایک انتہائی منفی عمل ہے۔ ڈیوٹی ہمیشہ انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے لگائی جاتی ہے۔ سوچ کی تبدیلی کے بغیر تبدیلی ناممکن ہے۔ پریس کانفرنس کے اختتام کے بعد سوالات اور جوابات کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد صحافیوں کو پنڈال لے جایا گیا جہاں انھیں گاڑی کا ماڈل دکھایا گیا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں
ایس اے ا یف نیشنل فزیکل ڈس ایبلٹی ٹی20کرکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز
کراچی کے شہری ایف بی آر اور سندھ ریونیو بورڈ کو ٹیکس دے رہے ہیں مگر میونسپل ٹیکس نہیں دیتے،بیرسٹرمرتضیٰ ..
بڑے شہروں کو مختلف نوعیت کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے، میئر کو بااختیار ہونا چاہئے اور بلدیاتی ایشوز پر ..
نیو پمپ ہائوس گھارو میں سالانہ ترقیاتی کام شہر کو یومیہ 13 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا،ترجمان ..
پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے‘ سعید غنی
آئی جی سندھ سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے 10رکنی وفد کی ملاقات
آبادکے وفد کی ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ملاقات
صحافیوں اور پریس کلبوں کے مسائل محکمہ اطلاعات سندھ کو دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل ..
پولیس ریکروٹمنٹ کے لیئے جسمانی امتحان کا آغاز 23, مئی سے ہوگا
نوجوان ہی پاکستان کا نام روشن کریں گے ، گورنرسندھ
پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل موجود ہیں ،گورنرسندھ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پہلی ایٹمی طاقت بننے کی26 برس مکمل ہونے پر ’’ یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو منایاجائے گا
-
عوامی گورنر ہوں، علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں،فیصل کریم کنڈی
-
من گھڑت ، جھوٹی خبروں کا تدارک ، پنجاب میں ہتک عزت قانون 2024 لاگو کرانے کا فیصلہ
-
عدالت نے حکومت کو نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بلاک کرنے سے روک دیا
-
عدت نکاح کیس:بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت کل بدھ تک ملتوی،دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان
-
وزیرا عظم کا گوادر بندر کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام
-
دبئی میں عالمی اشرافیہ کی 389 ارب ڈالرز کی پراپرٹی لیکس منظر عام پر آگئیں
-
عوام چیف جسٹس سے فارم47 والی حکومت پر سوموٹو ایکشن لینے کے منتظر ہیں
-
مستحق خواتین کی عزت نفس اور وقار کو برقرار رکھنا بی آئی ایس پی کی ترجیحات میں شامل ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد
-
پنجاب حکومت کا راک سالٹ لیز میں کرپشن پر ذمہ داروں کیخلاف نیب سے رجوع کرنےکا فیصلہ
-
علاج معالجے کی بہترین سہولیات ہر غریب آدمی کا حق ہے
-
عمران خان ملک کی خاطر اپنے اوپر ہوئی تمام زیادتیاں معاف کرنے کو تیار ہے