سندھ حکومت کا اضافی سرکاری گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ

اضافی سرکاری گاڑیاں 2 ہفتوں میں نیلام کردی جائیں گی، جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 جنوری 2019 14:31

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری2019ء) سندھ حکومت نے اضافی سرکاری گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا، اضافی سرکاری گاڑیاں 2 ہفتوں میں نیلام کردی جائیں گی، جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اضافی سرکاری گاڑیو ں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اضافی سرکاری گاڑیاں 2 ہفتوں میں نیلام کردی جائیں گی۔

جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے بھی انسانی حقوق ہوتے ہیں۔ جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات دینے سے متعلق کام جاری ہے۔جیل میں قیدیوں کو تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال واقعے میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

ماورائے عدالت کسی بھی کام کی مذمت کرتے ہیں۔ محکمہ پولیس کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

سندھ حکومت پولیس نظام میں اصلاحات لیکر آرہے ہیں۔ پولیس اصلاحات سے متعلق کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔ ہم اختیارات سے تجاوز اور ماورائے عدالت قتل سے متعلق بھی سخت قوانین لیکر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کا نیا ایکٹ اس طرح کا ہوگا جس میں تمام معاملات کو شامل کیا جائے گا۔ لیکن پولیس ایکٹ میں آئی جی پولیس کے اختیارات کو کم نہیں کیا جارہا بلکہ مزید مئوثر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس بھرتی کا معاملہ شفاف نہ بنایا گیا تو ساہیوال جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔ کسی ادارے کو احتساب سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔ مرتضیٰ وہاب نے ایک سال پر کہا کہ اگر کسی کو عدالت ریلیف دیتی ہے تو ہمارے ملک کی عدلیہ آزاد ہے۔ عدالتی فیصلوں میں حکومت مداخلت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی کے بحران میں کمی واقع ہوئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں