الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بدانتظامی عروج پرپہنچ گئی

الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کے حوالے سے سروس رولز اعتراضات جمع کرنے والے ملازمین رل گئے

جمعہ 22 نومبر 2019 17:36

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بدانتظامی عروج پرپہنچ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بدانتظامی عروج پرپہنچ گئی ۔الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کے حوالے سے سروس رولز اعتراضات جمع کرنے والے ملازمین رل گئے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے اپنے ملازمین کو اعتراضات پر سماعت کے لیے طلب کیا تھا۔ملازمین کے اعتراضات پر سماعت کے لیے 20 اور 21 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

20 نومبر کو سماعت سے قبل چیف الیکشن کمیشن اور ممبر الیکشن پنجاب کے درمیان اختلافات کے باعث اچانک سماعت ملتوی کردی گئی۔ملازمین ذاتی خرچے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔چاروں صوبوں کے دور دراز علاقوں سے الیکشن کمیشن کے افسران اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز بھی اپنی اپ گریڈیشن کے حوالے سے سماعت کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔واضح رہے کہ ممبر الیکشن سندھ اور بلوچستان کی تعیناتی تاحال نہیں ہوسکی ہے اور چیف الیکشن کمیشن پاکستان کی مدت ملازمت کا کنٹریکٹ بھی 5 دسمبر کو ختم ہورہا ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں