فواد چوہدری میری خوبصورتی سے جلتا ہے، علی زیدی

فواد چوہدری مجھ سے بہت جلتا ہے اس لیے کہتا ہے کہ میں اپنی وزارت کے علاوہ تمام وزارتوں کا ماہر ہوں۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا خوشگوار انداز میں جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 12 اگست 2020 12:45

فواد چوہدری میری خوبصورتی سے جلتا ہے، علی زیدی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست 2020ء) وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری میری خوبصورتی سے جلتے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران انتہائی خوشگوار موڈ میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیے۔ایک سوال پوچھا گیا کہ علی زیدی اپنی وزارت کے علاوہ باقی تمام وزارتوں کے ماہر ہیں کیا یہ سچ ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری مجھ سے بہت جلتا ہے اس لیے ایسا کہتا ہے۔

در حقیقت فواد چوہدری میری خوبصورتی سے جلتا ہے۔علی زیدی نے مزید کہا کہ ایک من پکوڑے کھانے والی بات بھی من گھڑت ہے۔میں رمضان میں پکوڑے کھا لیتا ہوں یہ میری پسندیدہ ڈش نہیں ہے۔مجھے بریانی بھی زیادہ پسند نہیں ہے۔علی زیدی نے کہا کہ میں ایک عام انسان ہوں، وزیراعظم عمران خان کل مجھے وزارت سے ہٹا دیں تو کون پوچھے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سے سوال کیا گیا کہ کیا بیروت میں ہونے والے سانحے کی طرح کوئی سانحہ کراچی میں بھی ہو سکتا ہے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ایکسیڈنٹ تو کہیں بھی ہو سکتا ہے ۔لیکن ہم نے اپنے مکمل حفاظت قدامات کیے ہوئے ہیں۔جب کہ میں نے دوبارہ ایک خط لکھا ہے اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں پوچھا ہے۔علی زیدی سے سوال کیا گیا کہ لوگ کہتے ہیں آپ گورنر سندھ بننا چاہتے تھے کیا یہ بات سچ ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کبھی بھی گورنرسندھ نہیں بننا چاہتا تھا۔علی زیدی نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:۔واضح رہے کہ علی زیدی کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وفاقی وزیر برائے بحری امور بنایا گیا۔علی زیدی کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہیں وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریب شمار کیا جاتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں