پ*کراچی،قونصل جنرل عرب امارات بخیت کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری جاری

جمعرات 26 اکتوبر 2023 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2023ء) قونصل جنرل متحدہ عرب امارات کراچی بخیت عتیق الرومیتی کو گورنر ہاؤس سندھ میں منعقدہ پروقار کانووکیشن میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری پیش کی۔کئی دہائیوں سے کراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کی پاکستان بالخصوص کراچی سے محبت کا پورا ملک معترف ہے۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکائ کا کہنا تھا کہ بخیت عتیق الرومیتی پاکستانی بھائیوں کی ہر خوشی و غم میں برابر شریک ہوتے ہیں، سیلاب ہو یا زلزلہ، پاکستان میں قدرتی آفات کے وقت اپنوں سے بڑھ کر اپنا پن ثابت کرنا ان کی محبت کا ثبوت ہے۔بخیت عتیق الرومیتی پاک یو اے ای برادرانہ تعلقات کی ایک مضبوط کڑی مانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بکراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اس موقع پر کہا کہ وہ پاکستانی بھائیوں کی محبتوں کے مقروض ہیں اور پاکستان کو اپنا دوسرا گھر مانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص کراچی سے ملنے والی محبتیں زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا۔ کراچی میں تعینات اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے یہ بھی کہا کہ عزت ماب بانی یو اے ای کے لگائے گئے اس دوستی کے شجر کی آبیاری ہم نے اپنی محبتوں سے کی ہے، ناصرف یو اے ای حکومت بلکہ عوام بھی پاکستانی بھائیوں کے لیے اپنے دلوں میں بے پایاں محبتیں رکھتے ہیں۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں