یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آل جموں اینڈ کشمیر مسلم کانفرنس کی جانب سے ریلی اور سیمینار کا انعقاد

پیر 5 فروری 2024 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آل جموں اینڈ کشمیر مسلم کانفرنس کے تحت گلستان جوہر بلاک 9کے علاقے میں مسلم کانفرنس نوجوان رہنما چوہدری غلام عباس جمال کی جانب سے کشمیر بنے کا پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار سے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد نے آن لائن خطاب کیا جبکہ مسلم کانفرنس سندھ کے صدر عبدالرشید ڈار نائب صدر عجاز ایڈوکیٹ سپریم لیڈر سکندر مغل جماعت اسلامی کے رہنما عمر فاروق بلاک 9کے وائس یو سی چیئرمین اے ڈی سومرو خلیل الرحمن عباسی ایڈوکیٹ ودیگر سیاسی وسماجی رہنمائوں نے خطاب کیااس موقع پر کشمیری رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت جبکہ جنرل سیکریٹری مسلم کانفرنس سندھ سرکل کراچی رانا عزیز الحسن بھی موجود تھے اس موقع پرشرکاء یوم یکجہتی کشمیر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس عزم کا عیادہ کیا کہ کشمیر بنے گا پاکستان تقریب کا اختتام ریلی پر ہوا اس موقع پر میزبان چوہدری غلام عباس جمال نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں