د* پی ڈی ایم کی قیادت کو عوام کی زندگیوں سے کوئی سروکار نہیں ،بلال غفار

اتوار 29 نومبر 2020 21:45

/ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ورکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ ملتان میں پی ڈی ایم کی فوج نے ہنگامہ آرائی کرکے اپنی قیادت کے مفاد کو مزید عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ہے پی ڈی ایم کی قیادت کو عوام کی زندگیوں سے کوئی سروکار نہیں مریم نواز اور بلاول زرداری ابو پھوپھی چچا کو بچانے کے لیے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں پی ڈی ایم کے کارکنان نے ملتان جلسہ گاہ میں ہنگامہ آرائی کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہیپنجاب حکومت پی ڈی ایم کے گلو بٹو کے خلاف سخت ایکشن لے ایک جانب بلاول زرداری اپنے گھر کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کی کورونا منفی کی رپورٹ مانگتے ہیں تو دوسری جانب عوام کو کرونا سے مرنے کے لیے جلسوں میں دعوت دیتے ہیں پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسوں کے بعد کرونا کے کیسز میں اضافہ ہوا سندھ میں کرونا کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے جارہے ہیں سندھ حکومت اپنے نابالغ چئیرمین کو صحیح مشورے دیا کرے بلاول زرداری خود کرونا سے مقابلہ کررہے ہیں بلاول زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہیں مگر بلاول کا عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا قابل مذمت ہے،عوام پی ڈی ایم کے موقف کو مسترد کرچکی ہے پی ڈی ایم کو اپنی شکست منظور کرنی ہوگی وزریراعظم عمران خان اپنی حکومت کے دن مکمل کریں گے عمران خان کسی کے شور مچانے سے بلیک میل نہ پہلے کبھی ہوئے نہ ائیندہ ہوں گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں