aامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل

جماعت اسلامی کے تحت عید الفطر کے موقع پر اسرائیلی غاصب افواج کے ظلم و ستم اور درندگی کے شکار مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی

ہفتہ 15 مئی 2021 20:50

_کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2021ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر جماعت اسلامی کے تحت عید الفطر کے موقع پر اسرائیلی غاصب افواج کے ظلم و ستم اور درندگی کے شکار مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، شہر بھر میں عید کی نماز کے بعد مختلف عید گاہوں اور مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور امریکہ اسرائیل اور بھارت کی شدید مذمت کی گئی، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٴْٹھا کر احتجاج ریکارڈ کرایا اور اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا۔

اظہار یکجہتی اور احتجاج و مظاہروں کا سلسلہ 2شوال کو جمعہ کے روز بھی جاری رہا اور نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد مساجد کے باہر مظاہرے کیے گئے۔ علاوہ ازیں حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر شہر بھر میں عید الفطر کی نماز اور جمعہ کے اجتماعات میں علمائ کرام، آئمہ مساجد اور خطباء عظام نے اپنی تقریروں اور وعظوں میں فلسطین کی سنگین صورتحال کو موضوع بنایا۔

(جاری ہے)

فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی مذمت کی گئی اور عالم اسلام کے حکمرانوں پر زور ڈالا گیا کہ اس مشکل اور آزمائش کے موقع پر وہ عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف آواز اٴْٹھائیں اور اپنا کردار ادا کریں۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کراچی کے دفتر ادارہ نورحق میں یکم شوال کو عید الفطر کے موقع پرملک بھر میں کورونا وائرس کی وباکے پیش نظراحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی،صوبائی اورکراچی کے ذمہ داران و کارکنان ودیگر طبقہ فکر کے افراد صبح 11بجے سے 1بجے تک موجود رہے۔

ان میں نائب امرائ جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو،راشد نسیم، صوبائی امیر محمد حسین محنتی،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن،نائب امرائ کراچی راجا عارف سلطان،مسلم پرویز،اسحاق خان،ڈاکٹر واسع شاکر، انجینئرسلیم اظہر،ڈپٹی سکریٹریز راشد قریشی،عبد الرزاق خان،نوید علی بیگ،عبد الرحمن فدا،امرائ اضلاع مولانا فضل احد حنیف،وجیہ حسن،پبلک ایڈ کمیٹی کے سکریٹری نجیب ایوبی،نائب صدر عمران شاہد،صدر جمعیت الفلاح قیصرخان، سکریٹری قمرخان،مرکزی میڈیا کوآرڈی نیٹر سرفرازاحمد،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سعید عثمانی،الخدمت کے قاضی صدر الدین،انجینئر صابر احمدودیگر رہنماو ذمہ داران اور کارکنان شامل تھے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو نے فسلطین میں بچوں سمیت تمام شہدائ کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی اور کہاکہ فلسطین میں عورتوں، بچوں اور رہائشی آبادی پر بمباری اسرائیل کی جانب سے جاری انسانیت سوز مظالم کھلی دہشت گردی ہے، پوری قوم عید الفطر کے موقع پر کشمیر اور فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے،پاکستان میں موجود تمام مسلمانوں کے دل اہل فلسطین وکشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم فلسطینی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں،اسرائیل کے خلاف حماس کی کارروائی فلسطینیوں کے بلند حوصلوں کا ثبوت ہے۔

حکومت پاکستان کو بھی چاہیئے کہ فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسلم ممالک کی کانفرنس منعقد کی جائے اور اسرائیل کے خلاف دو ٹوک موقف اختیار کیا جائے،دریں اثناء اس موقع پر میں جماعت اسلامی اقلیتی ونگ کے رہنمائ یونس سوہن ایڈووکیٹ کی زیر قیادت اقلیتی نمائندوں کے وفد نے بھی شر کت کی اورحافظ نعیم الرحمن و دیگر سے ملاقات کی۔وفد میں جوائنٹ سکریٹری کراچی انیل سنگھ،نائب صدر منارٹی ونگ سیموئیل نذیر،صدر کورنگی کاشف پرویز،صدر کیماڑی سلیم منظور،صدر ایسٹ اشرف مسیح، صدر سینٹرل ارشد بوٹا،صدر شمالی شہباز گِل،صدر گلبرگ ذیشان سلامت،پادری نقاش عباس، پادری عامر بوٹا،پادری بابر مسیح، پادری افضل مسیح و دیگر شامل تھی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں