کراچی،اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ کو نیپراکے سی ایس آر ایوارڈ سے نوازا گیا

جمعرات 20 جنوری 2022 00:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ کواقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے فریم ورک پرعمل درآمد کے ذریعے تھر کے باشندوں کی زندگیاں بہتر بنانے پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ایس آر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے تحت ’پاور ود پراسپیریٹی‘‘ اقدام کے تحت پہلے نیپرا سی ایس آر ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کرنے والے سرفہرست شریک اداروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرنا تھا۔

اس پیشرفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے اینگرو انرجی لمیٹڈ کے سی ای او احسن ظفر سید نے کہا کہ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے پلانٹ اور پراجیکٹس کے اردگرد آباد کمیونٹیز کی فلاح و بہبود ہماری ترقی سے فطری تعلق رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اینگروشراکت داری کے منفرد بزنس ماڈل پر یقین رکھتا ہے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ فلاح و بہبود کے لیے ہماری کاوشوں کا اعتراف کیا گیا جو ہمارے پارٹنرز کی سپورٹ کے بغیر ناممکن تھا۔

سماجی بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا رہتے ہوئے اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ، تھر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر تعلیم کے فروغ، صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ تھر کے باشندوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے اور تکنیکی تربیت کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ تھر فاؤنڈیشن، اینگروپاورجن تھر لمیٹڈ اور دیگر شراکت داروں نے مل کر 27اسکول قائم کیے ہیں جہاں 4000 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، 22 انجینئرز کو بین الاقوامی اسکالرشپ فراہم کرکے تربیت کے لیے چین بھجوایا گیا اور کمپنی میں ملازمتیں فراہم کی گئیں، 75 طلبہ کو مکمل اسکالرشپ کے ذریعے ایسوسی ایٹ انجینئرنگ ڈپلومہ کروایا گیا۔

اس کے علاوہ تھر کی زاعت سے جڑی کمیونٹیز کو ہنرمند بنانے کے لیے 1600مقامی افراد کو متعدد صنعتی اور تکنیکی ہنر سکھائے گئے ہیں۔ اینگرو پاور جن تھر لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر سید منظور حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پراجیکٹ کی ترقی کے حقیقی اسٹیک ہولڈر تھر کے عوام ہیں جن تک اس علاقے کی ترقی کے معاشی ثمرات پہنچنا ضروری ہیں۔ ہم نیپرا کی جانب سے ہماری سماجی بہبود کی سرگرمیوں کے اعتراف پر اتھارٹی کے ممنون ہیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں