علی زیدی اور خالد مقبول صدیقی کا رابطہ ،مظاہرے میں پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

سندھ حکومت کی جانب سے پولیس گردی انتہائی شرمناک ہے،نہتے کارکنان، عورتوں اور ارکان اسمبلی پر ڈنڈے برسائے گئے، وفاقی وزیر

بدھ 26 جنوری 2022 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ایم کیو ایم کے احتجاجی مظاہرے میں پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پولیس گردی انتہائی شرمناک ہے،نہتے کارکنان، عورتوں اور ارکان اسمبلی پر ڈنڈے برسائے گئے۔

سلطنتِ زرداریہ میں احتجاج کرنے والوں کو زد و کوب کیا جاتا ہے۔ سندھ میں زرداری اور اسکے منشی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے۔ مراد علی شاہ زرداری منشی بننے کے ساتھ ساتھ دہشت گرد بھی بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ اور صوبائی وزراء کو شرم آنی چاہیے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پیپلز پارٹی کے وزراء فرعون بنے ہوئے ہیں۔

سندھ میں جنگل کا قانون ہے، عوام کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ ان کی حرکتیں بتاتی ہیں کہ سندھ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے حالات جان بوجھ کر خراب کیے گئے۔ پیپلز پارٹی کرکٹ کو سبوتاڑ کرنا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی ملک میں امن اور خوشحالی نہیں چاہتی۔ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کے کارکنان سے اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔ گرفتار ایم کیو ایم کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں