سندھ کا محکمہ خوراک گندم خریداری پر بے لگام کرپشن کر رہا ہے، ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچانے کے لئیے سندھ حکومت نے گندم کی خریداری کا عمل شروع نہیں کیا ہے،سید زین شاہ

جمعہ 29 مارچ 2024 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کا محکمہ خوراک گندم خریداری پر بے لگام کرپشن کر رہا ہے، ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچانے کے لئیے سندھ حکومت نے گندم کی خریداری کا عمل شروع نہیں کیا ہے، سندھ حکومت کا آباد گاروں سے یہ ظالمانہ رویہ افسوسناک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے، یہ عمل سندھ حکومت کی بددیانتی پر مشتمل ہے، صوبائی حکومت آباد گاروں کا استحصال کررہی ہے، اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ گندم کی نئی فصل آنے کے باوجود سندھ حکومت نے مافیا کے ہاتھوں گندم ذخیرہ کرنے کے لئیے دانستہ طور پر خریداری مرکز قائم نہیں کئیے ہیں، جبکہ آبادگار بیوپاریوں کو گندم سستے دام فروخت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، سندھ حکومت کے زیر سایہ محکمہ کے مافیا نے آبادکاروں سے انتہائی سستے دامون 3400 روپے فی من گندم خریداری کا کاروبار شروع کر رکھا ہے اور من مانی کٹوتی بھی کی جا رہی ہے جس سے آبادگاروں کو معاشی طور پر سخت نقصان پہنچ رہا ہے اور آبادگار بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ظالم حکمرانوں کی ناقص زرعی پالیسیوں کے سبب آبادگار تباہ و برباد ہو چکے ہیں، آبادگاروں کی سال بھر کی محنت کو چند کوڑیوں کے عیوض کرپشن کی نظر کیا جا رہا ہے، سندھ حکومت نے محمکہ خوراک کو نوازنے کے لئے عید پیکج دیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت فوری طور پر گندم خریداری مرکز قائم کرکے آبادگاروں میں موجود بے چینی ختم کرے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا،دریں اثنا سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فراڈ الیکشن کی پیداوار نااہل اور ظالم حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرتے ہوئے مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی بم گرا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے، کرپٹ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کا بوجھ عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے، حکومت ملک سے غریبوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

گیس اور پیٹرول بم کے بعد اب عوام پر بجلی گرائی گئی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں