کراچی میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی

ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے،خاتون کے کپڑے اور دیگر شواہد سیل کردیے گئے ہیں،تفتیشی پولیس افسر

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) کراچی میں سرکاری نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم نے انٹرویو کے بہانے بلایا اور زیادتی کی، مجھے دھمکیاں دی گئی فہد کہتا تھا کہ اس کا والد پولیس کا اعلی افسر ہے۔

(جاری ہے)

خاتون نے آئی جی سندھ سے درخواست کی کہ فہد کو گرفتار کیا جائے اگر ملزم کو سزا نہ ہوئی تو میں خودکشی کرلوں گی۔تفتیشی پولیس کے مطابق ملزم ضمانت پر ہے ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کے کپڑے اور دیگر شواہد سیل کردیے گئے ہیں، واقعے کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں چند روز پہلے درج کیا گیاتھا۔مقدمے میں زیادتی اور اسلحے کے زور پر قتل کی دھمکی دفعات لگائی گئیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں