ڈپٹی میئر کراچی کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

جمعہ 29 مارچ 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) ڈپٹی میئر کراچی و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدر سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں میں ضلع ملیر کے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور ٹائون چیئرمینوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی سمیت ضلع ملیر کے مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر 3 اپریل کو لاڑکانہ میں جلسہ ہوگا، ملیر سمیت کراچی بھر سے جیالے برسی میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی ضلع ملیر و ممبر صوبائی اسمبلی محمد ساجد جوکھیو، ممبران قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ، سید آغا رفیع اللہ، ممبران صوبائی اسمبلی راجہ عبدالرزاق بلوچ، محمد سلیم بلوچ، محمود عالم جاموٹ، یوسف مرتضی بلوچ، اعجاز سواتی، فرزانہ بلوچ، شاہینہ بلوچ، ٹائون چیئرمین جان محمد بلوچ، نظیر بھٹو اور طارق عزیز بلوچ نے شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں