سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ملک بھر کے تمام کنٹریکٹ ڈیلی ویجززسینییٹیشن اسٹاف کارکردگی کی بنیاد مستقل کیا جائے، سید ذوالفقار شاہ

منگل 16 اپریل 2024 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ (کراچی) مرکزی صدر ملک نویداعوان ( پشاور)،مرکزی جنرل سیکرٹری ملک نصیرالدین ہمایوں (گوجرانوالہ)، بانی رہنما غلام محمد ناز (راولپنڈی)صدراتی تمغہ امتیاز نے ملک بھر کے بلدیاتی اداروں میں یکم اپریل کو سلام سینیٹیشن اسٹاف ڈے مناکر اپریل فول کی فضول رسم کا خاتمہ کرنے کی 5 برسوں سے روایت قائم کردی ہے۔

اس دن گندگی کا خاتمہ کرنے والے صفائی ستھرائی پر مامور عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انہیں پھول دیکرسلیوٹ پیش کیا جاتا ہے۔انکی محنت اور عظمت کوتسلیم کیا جاتا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ شاندار خدمات انجام دینے والے سینیٹیشن اسٹاف کو تعریفی اسناد دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ملک بھر کے تمام کنٹریکٹ ،ڈیلی ویجرز سینیٹیشن اسٹاف کو فوری طور پرانکی کارکردگی کی بنیاد پر مستقل کیا جائے اور دوران ڈیوٹی خصوصاً گٹر لائنوں پر کام کے دوران انہیں حفاظتی سامان مہیا کیاجائے اور انہیں علاج معالجے کی سہولت دی جائے۔

ان رہنماؤں نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر کے بلدیاتی مسلم اسٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں