ایسا محسوس ہورہا سندھ میں کوئی حکومت نہیں بلکہ ڈاکو راج ہے، صادق شیخ

منگل 16 اپریل 2024 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صوبائی سیکری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ کیا کراچی کو لاوارث سمجھ لیا ہے ایسا محسوس ہورہا کہ سندھ میں کوئی حکومت نہیں بلکہ ڈاکو راج ہے کوئی شہری ڈکیتوں سے محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک ہفتہ قبل واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے مطمئن نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

صادق شیخ نے کہا کہ کراچی میں ڈکیتیوں کے باعث رمضان سے ابتک 22 اور رواں سال میں 61 شہری ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے سوال کیا ان جرائم کا خاتمہ کون کریگا۔ صادق شیخ نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف قیام امن کے لئے 2 یوم کراچی میں گزاریں اسٹریٹ کرائمز میں قتل اور لوٹ مار سمیت موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں اور ان واقعات میں قتل ہونیوالے کے لواحقین کو اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے، اگر ضرورت ہو تو رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں تاکہ شہری قتل و غارت گری سے محفوظ رہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں