ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا مادر علمی جامعہ کراچی کے مالی و انتظامی بحران پر اپنی گہری تشویش کا اظہار

جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ گزشتہ کئی روز سے شام کی کلاسز کی ہڑتال پر ہیں کیونکہ انہیں گزشتہ سال بھر سے شام کی کلاسز کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا،اراکین سندھ اسمبلی

اتوار 28 اپریل 2024 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے مادر علمی جامعہ کراچی کے مالی و انتظامی بحران پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ گزشتہ کئی روز سے شام کی کلاسز کی ہڑتال پر ہیں کیونکہ انہیں گزشتہ سال بھر سے شام کی کلاسز کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا اور اب یہ صبح کی کلاسز پر بھی ہڑتال پر جا رہے ہیں جس سے طلبہ و طالبات کا تعلیمی نقصان تو ہوگا اس کے ساتھ ساتھ جامعہ کراچی کی نیک نامی پر حرف آئے گا بالکل اسی طرح ایمپلائز یونین بھی ہڑتال پر ہے کیونکہ اسے لیو انکیشمنٹ اور دیگر مراعات نہیں دی جا رہیں اراکینِ سندھ اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان اور جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ اور ملازمین کے مطالبات کو حل کیا جائے اور انکے جائز واجبات فوری ادا کیئے جائیں اس کے ساتھ ساتھ حکومتیں جامعہ کراچی کے مالی بحران کو ختم کرنے کے لیے اور طلبہ و طالبات کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اساتذہ اور ایمپلائز کیلئے جامعہ کراچی کی گرانٹ میں اِضافہ کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں