پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ڈرامائی صورتحال، تاریخی تیزی کے بعد 1047 پوائنٹس کی کمی

پیر 29 اپریل 2024 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 73 ہزار کی سطح عبور کرنے کے بعد ڈرامائی طور پر بڑی مندی دیکھی گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 73 ہزار کی سطح عبور کرگئی تاہم مارکیٹ بلند سطح پر پہنچنے کے بعد ڈرامائی طور پر بڑی مندی دیکھی گئی۔اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 1047 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 73 ہزار اور 72 کی سطح برقرار رکھنے میں ناکام رہا۔کے ایس ای 100 انڈیکس 71 ہزار 695 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 1.44 فیصد کاروبار گھٹ گیا۔ مارکیٹ میں 25 ارب روپے کے 60 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔مارکیٹ میں 131 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جب کہ 231 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا دبائو مارکیٹ پر رہا۔ مندی کی بنیادی وجہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ دیکھی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں