بشری انصاری نے مداحوں کو اپنے دوسرے شوہر سے ملوا دیا
ہمارے معاشرے میں بڑی عمر میں شادی کرنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے، سینئر اداکارہ
منگل 16 اپریل 2024 23:16
(جاری ہے)
اس وقت ہم دونوں کی طلاق ہوچکی تھی اور ہم دونوں ہی اکیلے تھے۔
بشری انصاری نیبتایا کہ اقبال حسین طلاق کے معاملے میں مجھ سے سینئر تھے اور میں نے ان کی طلاق کے کچھ عرصے بعد طلاق لی لیکن ہم دونوں اس وقت تک ایک دوسرے سے ملے نہیں تھے، میں نے اپنی طلاق کے حوالے سے کبھی کسی سے بات نہیں کی کیونکہ مجھے طلاق کو قبول کرنے کے لیے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگ گیا۔زندہ دل اداکارہ نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں بڑی عمر میں شادی کرنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے، اس لیے جب اقبال حسین نے انہیں شادی کی پیشکش کی تو اسے قبول کرنے میں وقت لگا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے کبھی دوسری شادی کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا، کیونکہ مجھے کبھی اس کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی، میں جب شادی شدہ تھی تب بھی اور طلاق کے بعد بھی مالی طور پر مستحکم تھی اور اپنے کام میں مصروف تھی، پھر یہ (اقبال حسین) میری زندگی میں آئے، ابتدا تو میں اس فیصلے کے خلاف تھی، لیکن جب اقبال حسین میرے اہل خانہ اور دوست احباب سے ملے تو سب کو بہت پسند آئے اور پھر سب نے مل کر مجھے راضی کیا۔اقبال حسین نے بشری انصاری کی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وقت بشری کی والدہ اور سنبل آپا حیات تھیں، ان سے ملا، اسما عباس کے شوہر اور نیلم آپا کا خاص طور سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا اور انہیں شادی کے لیے راضی کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری سے بھی میرے حلقہ احباب نے انہیں بہت پسند کیا جن میں بدر خلیل ،روبینہ اشرف، بہروز سبزواری، سلطانہ صدیقی جیسے بڑی عمر کے افراد شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اقبال حسین چونکہ سنجیدہ مزاج ہیں اس لیے ان کی بڑی عمر کے افراد کے ساتھ اچھی دوستی ہوجاتی ہے۔اقبال حسین کے مطابق ابھی ہم دونوں کے خاندانوں کے درمیان ملنے جلنے کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ میڈیا کو اس کی بھنک پڑ گئی اور شادی سے قبل بات لیک ہوگئی۔انہوں نے اپنی بات مختصرا کرتے ہوئے کہا کہ اگر دو افراد خواہ بڑی عمر میں ہیں، انہیں دوسری شادی کا موقع مل رہا ہے اور کوئی خاندانی جھگڑا بھی نہیں ہے تو انہیں شادی ضرور کرنی چاہیے۔بشری انصاری نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر افراد اپنے بوڑھے والد کی دوسری شادی تو خوشی سے کروا دیتے ہیں لیکن والدہ کے بارے میں ایسا نہیں سوچتے جبکہ والدہ کی دوسری شادی کو بھی اس طرح کھلے دل سے قبول کیا جانا چاہیے، اسے بڑی یا بری بات نہیں بنانا چاہیے بلکہ ہمارے معاشرے میں بوڑھی عورت سے شادی کرنا بھی معمول بن جانا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں کے بچے، میری دو بیٹیاں ان کے دو بیٹے بیرونِ ملک مقیم ہیں اور وہ ہمارے اس فیصلے سے انتہائی خوش ہیں کہ ہم نے ایک ساتھ جیون گزارنے کا فیصلہ کیا اور ہم سے ملنے آتے رہتے ہیں جبکہ اقبال کام کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہوتے ہیں اور اکثر کراچی آتے ہیں تو ہم ایک ساتھ مل بیٹھ کے کھانا کھاتے اور اپنے دوستوں سے ملتے ہیں۔واضح رہے کہ 2019 میں پہلی بار ان دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔تاہم بشری انصاری اور اقبال حسین نے کبھی بھی ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی لیکن انہیں معروف میزبان ندا یاسر کے بھائی کی شادی سمیت کئی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔بعد ازاں بشری انصاری نے 2020 میں اپنی طلاق پر کھل کر گفتگو کی اور 2023 میں اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی لیکن انہوں نے اس وقت یہ نہیں بتایا تھا کہ ان کی شادی کس سے ہوئی ہے۔دوسری جانب اقبال حسین ہدایت کار اور مصنف ہیں جبکہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔ اس سے قبل اقبال حسین کی پہلی شادی اداکارہ اور میزبان فرح سعدیہ المعروف فرح حسین سے ہوئی تھی۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام ..
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
میرے گھر میں جنات ہیں مگر اب ہم ان سب کے عادی ہوچکے ہیں، ماہ نور حیدر
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
آئل گیس اور توانائی کی 18ویں نمائش POGEEمیں نئی عالمی ٹیکنالوجیز پیش کی جائیں گی
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
میاں نوازشریف کا پارٹی صدربننا تازہ ہواکا جھونکا ثابت ہوگا۔
این بی پی زراعت کی ترقی اور خواتین کو زرعی شعبے میں بااختیار بنانے کیلئے کوشاں
فیڈریشن کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر
اپیرل سورسنگ ٹیکس ورلڈ نمائش یکم جولائی سی3جولائی تک پیرس میں ہوگیٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ..
اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے
بینکنگ محتسب پاکستان نے 2023 ئ میں بینک صارفین کو 1 ارب26 کڑور روپے سے زائد رقم کا ریلیف فراہم کیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان