کراچی میں 9مارچ سے سردی کی نئی لہر اثرانداز ہونے کا امکان جو کراچی سمیت دیہی سندھ تک پھیل سکتا ہے،محکمہ موسمیات

منگل 5 مارچ 2024 16:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2024ء) ملک میں 9 مارچ کو ایک دوسرا مغربی سلسلہ بلوچستان کے راستے داخل ہوگا جو کراچی سمیت دیہی سندھ تک پھیل سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں ایک نیا مغربی سلسلہ بھی بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا لیکن داخل ہونے والا سسٹم صرف بلوچستان پر ہوائوں اور بارش کی شکل میں اثرات دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب، کراچی میں کوئٹہ سے چلنے والی ہوائوں کی رفتار پھر بڑھ گئی اور اس وقت شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہوائوں کی رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے بیشتر وقت چلنے والی ہوائوں کی رفتار 40 کلومیٹر تک بڑھ سکتی ہے جبکہ تندوتیز ہوائوں کے سبب درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔موجودہ سردی کی لہر آج(بدھ)تک برقرار رہ سکتی ہے، منگل کوکم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں