کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ، چند روزتک ہلکی سردی کا سلسلہ برقرار رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 6 مارچ 2024 13:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2024ء) کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں چند روز تک ہلکی سردی کا سلسلہ برقرار رہے گا تاہم شہر میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ کراچی میں سردی کی شدت چند روز برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کوشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات نیبتایا کہ کراچی میں بدھ کو شمال مشرقی سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوا چل رہی تھی، تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خشک موسم کے ساتھ رات کے اوقات میں خنکی رہے گی۔واضح رہے کہ ملک میں 9 مارچ کو ایک دوسرا مغربی سلسلہ بلوچستان کے راستے داخل ہوگا جو کراچی سمیت دیہی سندھ تک پھیل سکتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں