بے بنیاد مقدمات درج کرنے ،گھر کی چاردیواری پامال کرنے پر ڈی ایس پی تخت نصرتی کیخلاف کاکارروائی مطالبہ

قتل، ڈکیتی ، خواتین اور بچیوں کو مبینہ جنسی تشدد کا نشانہ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں نہیں ہو رہی،ملک محمدنواز خان

پیر 11 مارچ 2019 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) کرک تخت نصرتی اصلاحی کمیٹی کے چیئر مین ملک محمد نواز نے حکومت سے ان کیخلاف بے بنیاد مقدمات درج کرنے اور گھر کی چاردیواری پامال کرنے پر ڈی ایس پی تخت نصرتی کیخلاف کاکارروائی مطالبہ کیا۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد نواز نے کہاکہ انہوںنے 21 جنوری 2019 ء کو کرک تخت نصرتی بازار میں انسانیت کی قتل میں ملوث اشتہاری ملزمان کی موجودگی ، معصوم بچیوں کی اغواء کاروں ، آئس اور جوئے کی بھر مار اور رہزنی میں ملوث افراد کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی جو قومی فریضہ ہے تاہم 24 جنوری کو ڈی ایس پی تخت نصرتی ساجد ممتاز نے ان ملزمان کیخلاف کارروائی کی بجائے الٹامجھے نشانہ بناکر پریس کانفرنس کی اور مبینہ طور پر چند سماجی دشمن عناصر کے سہولت کاروں کو میرے قتل و اغواء کا ٹاسک سونپ دیا جس پر وزیر اعظم ، چیف سیکرٹری اور ہوم سیکرٹری نے پولیس سے رپورٹ بھی طلب تھی ،ڈی ایس پی تخت نصرتی نے خود کو اعلیٰ پولیس آفیسر کا رشتہ دار ظاہر کرکے ہمارے گھر کی چاردیواری پامال کر دی اور باپردہ خواتین کو زد وکوب کرنا معمول بنادیا ہے حالانکہ قتل، ڈکیتی ، خواتین اور بچیوں کو مبینہ جنسی تشدد کا نشانہ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں نہیں ہو رہی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے وزیر اعظم ، چیف جسٹس سپریم کورٹ ، چیف جسٹس ہائیکورٹ پشاور ، آئی جی پولیس پختونخوا ، ڈی آئی جی کوہاٹ و دیگر پولیس افسران سے اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں