پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاہد خٹک کیخلاف پارٹی کے اندر مخالف لابی سرگرم ہوگئی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 20:55

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی کیخلاف پارٹی کے اندرمخالف لابی سر گرم عمل ہوگئی‘ ضلعی سطح پر ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں سمیت دوسرے صوبائی معاملات نمٹانے کیلئے حلقہ وائز معاونین مقررکرنیکا امکان ‘پاکستان تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی شاہد احمدخٹک ‘ جوکہ بیک وقت ضلعی سطح پر وفاقی وصوبائی ترقیاتی منصوبوں سمیت دوسرے صوبائی معاملات نمٹارہے ہیں اُن کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کے سابق مشیرجیل خانہ جات اور وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک کے ہم خیال ساتھی ملک قاسم خان اپنے حامی رہنماؤں کے ہمراہ وفاقی وصوبائی سطح پر ایم این اے مخالف لابی میں سرگرم عمل ہیںجس کیلئے موصوف وفاقی وصوبائی سطح پر اہم وزارتوں پر براجمان وزیروں کی حمایت بھی حاصل کرچکے ہیں پارٹی ذرائع کاکہناہے کہ سابق مشیرجیل خانہ جات اپنی ہی پارٹی کے منتخب رکن قومی اسمبلی شاہد احمدخٹک کی برملامخالفت بھی شروع کرچکے ہیںاور پارٹی کے اندربھی اُن کیخلاف کرپشن ودیگربداعنونیوں کے الزامات کی بنیاد پر محاذ گرم کرچکے ہیں اورضلعی سطح پر ایم این اے سے صوبائی اُمور اپنے ہاتھ لینے کیلئے پارٹی کے اعلیٰ قیادت کو مختلف تجاویز بھی پیش کرچکے ہیں جن میں ضلعی سطح پر ایم این اے شاہد احمدخٹک کو ترقیاتی منصوبوں سمیت دوسرے صوبائی معاملات سے روکنے کیلئے حلقہ وائزمعاونین کی تقرریوں کی تجویزبھی شامل ہیں جس کا باقاعدہ اعلان سابق ایم پی اے ملک قاسم خان کے حامی گروپ کا کرک میں ممکنہ طورپر ہونیوالے جلسہ عام میں کیاجائیگاجس کیلئے انہوںنے وفاقی وصوبائی سطح پر رابطے بڑھالئے ہیں اس حوالے سے سابق ایم پی اے ملک قاسم خان نے اپنے موقف میں بتایاکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کسی قسم کے ذمہ دارایاں سپرد کرنے کی صورت بااحسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرونگا جب کہ منتخب رکن قومی اسمبلی سے ناراض اور تبدیلی کے نظریے کیساتھ کھڑے کارکنوں کو منتشر نہیں ہونے دونگا دوسری جانب منتخب رکن قومی اسمبلی شاہداحمدخٹک گذشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سے ملاقات کرچکے ہیں جوکہ عنقریب ضلعی سطح پر ہونیوالے ایک بڑے جلسہ عام میںکارکنوں سے خطاب کریں گے اور مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے جب کہ ایم این اے شاہد احمدخٹک سے اس حوالے سے پوچھاگیا تو اُن کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف کے منتخب رکن اسمبلی کی حیثیت سے پارٹی اُمور ‘ وفاقی وصوبائی معاملات باذاخود دیکھ رہاہوں اور کارکن تاحال ضلعی سطح پر حکومتی کارکردگی سے مطمئن دیکھائی دے رہے ہیں اگر ضلعی سطح پر پارٹی اور حکومتی کارکردگی بہتربنانے کیلئے پارٹی کی اعلیٰ قیادت معاونین کی تقریریاں ناگزیرسمجھتی ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں بطور منتخب رکن قومی اسمبلی ہم نے ہمیشہ بہترکام کرنیوالوں کاساتھ دیا ہے اور ساتھ دیں گے حالانکہ میرے علم ایسی کوئی معلومات نہیں ۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں