کرک ،انڈس ہائی وے پرحادثہ ،کار مالک نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام ،تعمیراتی فرم کیخلاف غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرادیا

ہفتہ 17 فروری 2024 20:15

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2024ء) کرک کی حدود میں قومی شاہراہ انڈس ہائی وے پرحادثہ پیش آنے پر موٹرکار مالک نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام اور تعمیراتی فرم کے خلاف غفلت برتنے پراپنی نوعیت کا انوکھا اور پہلا مقدمہ درج کرادیا ۔ڈپٹی کمشنر کرک کے مطابق گزشتہ روز کرک کی حدودمیں انڈس ہائی وے پرواقع لکی غنڈکی کے قریب قومی شاہراہ انڈس ہائی وے پر بغیر کسی سیفٹی سائن بورڈ اور دیگرحفاظتی اور وارننگ نشانات کے بغیرمٹی کے ڈھیر اور دیکر تعمیراتی میٹریل رکھنے کی وجہ سے اسلام آباد سے بنوں جانے والی ایک موٹرکارنمبر (اسلام آبادFZ-738- (حادثہ کا شکار ہوگئی اور موٹرکار کو شدید نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کرک شمیم اللہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

موٹرکار مالک نے قومی شاہراہ پرتعمیراتی کام کے دوران کسی قسم کے روڈ سیفٹی سائن بورڈ اور دیگر نشانات نہ لگاکر حادثہ پیش آنے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام اور تعمیراتی فرم’ میٹراکان‘ کے ذمہ داروں کے خلاف پولیس سٹیشن کرک میں غفلت اور بے احتیاطی برتنے کا مقدمہ درج کرادیا جو بلاشبہ اپنی نوعیت کا انوکھا اور پہلا مقدمہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں