محمد حفیظ کے ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات روشن

ٓسرجری کے بعد صحت یابی کی جانب گامزن،ٹ ریننگ سے گریز،جلد بحالی پروگرام پر عمل شروع کردیں گے

جمعہ 12 اپریل 2019 21:11

محمد حفیظ کے ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات روشن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2019ء) ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ انگوٹھے کی سرجری کے بعد صحتیابی کی جانب گامزن ہیں اور اگلے چند روز میں بحالی پروگرام پر عمل شروع کردیں گے۔38سالہ محمد حفیظ پاکستان سپرلیگ 4کے دوران انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، 2 ہفتے قبل ان کی دوسری فالو اپ سرجری ہوئی، اس کے بعد وہ اہل خانہ کے ساتھ شمالی علاقہ جات کی سیر پر چلے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آل رانڈر انجری کے حوالے سے پی سی بی میڈیکل پینل سے مکمل رابطے میں ہیں، وہ فٹنس جلد پانے کے لیے ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں،زخم کے ٹانکوں کو جھٹکوں سے محفوظ رکھنے کے لیے انھوں نے ابھی تک رننگ اور جم ٹریننگ بھی شروع نہیں کی، 15 اور 16 اپریل کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلائے جانے والے 23 کرکٹرز میں محمد حفیظ کا نام بھی شامل اور وہ اس میں شمولیت کیلیے تیار ہیں۔دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کو یقین ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشز میں محمد حفیظ جیسے تجربہ کار پلیئر کی موجودگی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے، ٹیم کی روانگی کے وقت تک محمد حفیظ مکمل فٹ ہوچکے ہوں گے، ان کا فٹنس ٹیسٹ انگلینڈ جاکر بھی کسی وقت لیا جا سکتا ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں