ایشین کرکٹ کونسل کا 2024 کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان

جمعہ 12 جنوری 2024 22:27

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2024ء) ایشین کرکٹ کونسل کا 2024 کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان،2024 میں مینزانڈر 19ون ڈے ایشیاکپ شیڈول ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے سال 2024 میں کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا۔شیڈول کیمطابق رواں سال جولائی میں ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کھیلا جائے گا، جبکہ رواں سال کیاکتوبر میں مینزٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ ہوگا۔

اے سی سی کیمطابق 2024 میں مینزانڈر 19ون ڈیایشیاکپ بھی شیڈول ہے، ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں پاکستان سمیت بھارت اورکوالیفائر ون ٹیم شامل ہوگی۔دیگرٹیموں میں بنگلادیش،سری لنکااورکوالیفائرٹوٹیم بھی ویمنز ٹی ٹوٹنٹی ایشیا کپ میں شرکت کریگی،ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت، پاکستان،سری لنکا اور ایک کوالیفائرٹیم شریک ہوگی۔

(جاری ہے)

جبکہ افغانستان، بنگلادیش اور 2 کوالیفائر ٹیمیں بھی اس ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گی۔

اے سی سی کیمطابق انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت سمیت 8 ٹیمیں شرکت کریں گی،اس کے علاوہ 27 جنوری سے 11 فروری تک تھائی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی چیلنجر کپ کھیلا جائے گا۔دوسری جانب 10 سے 18 فروری کیدرمیان ملائیشیا میں اے سی سی ویمنز پریمیئر ٹی ٹوئنٹی کپ بھی ہوگا،10 اپریل سے 23 اپریل تک اومان میں اے سی سی پریمیئر ٹی ٹوئنٹی کپ شیڈول ہے۔

کرک میں شائع ہونے والی مزید خبریں