ایشیا کا دوسرا بڑا بجلی گھر گڈو پاور ھائوس سے عوام بجلی سے محروم

حیسکو عملداروں کی چاندی ہوگئی

بدھ 30 جون 2021 16:37

کندھ کوٹ(حضور بخش منگی-اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون۔2021ء) گرمی کی پد پچاس سینٹی گریڈ تک کیا پہنچی  ، تو بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ، عوام گرمی کی ماری تڑپ اٹھی، حیسکو عملداروں کی چاندی ہوگئی جیب گرم رہے گرمی سے عوام مری یا جئیے انہیں فرق نہیں پڑتا  ، ایک طرج سورج آنکھیں دکھانے لگا تو دوسری جانب ایشیا کا دوسرا بڑا بجلی گھر گڈو پاور ھائوس سے بجلی کی پیدوار سے عوام بجلی سے محروم ہے تفصیلات کے مطابق کشمور ائٹ کندھ کوٹ میں گڈو پاور ھائوس ہونے کے باوجود عوام کو بجلی کی فراہمی معطل کرنا اس شدید گرمی کی پد پچاس سینٹی گریڈ ہونا ، عوام کاجینا اجیرن ہوگیا ، شدید گرمی سے شہری بلبلا اٹھے ، مگر واپڈا عملدار اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف نظر آئے  ، شدید گرمی میں بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ 14 گھنٹے سے 16 گھنٹے کی جانے لگی ، ویسے تو ایشیاء کا دوسرے نمبر پر گڈو پاور ہائوس اس ضلع میں ہونے کے باوجود یہاں پر جامشورو حیدر آباد کی بجلی فراہم کی جارہی ہے ، جبکہ گڈو پاور ہائوس کی بجلی پنجاب اور بلوچستان کو  فراہم کی جارہی ہے جس سے عوام بلبلا اٹھی ، قوم پرست رہنما عباس باجکانی ، و دیگر نے کہا کہ سندھ کی عوام کے ساتھ ناروا سلوک ہورہا ہے ، قدرتی وسائل بجلی گھر  سندھ میں ہونے کے باوجود دیگر صوبوں میں فوائد دیئے جارہے جو کہ سندھ کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ، سندھ میں سب سے گرم ضلع جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ ہے جہاں پر بجلی کی اشد ضرورت ہوتی ہے ، مگر یہاں پر کچھ فیڈرز کو سفارش کے طور پر چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی دی جارہی جبکہ سٹی ون ، سٹی فور ، دڑی فیڈر سمیت و دیگر فیڈرز میں ایک گھنٹا بجلی چلائی جاتی ہے تو تین گھنٹے بند کی جاتی ہے ، عوام نے کہا ہے کہ  ہر ماہ بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں مگر  باوجود ڈڈیکشن کا سامنہ بھی کرنا پڑتا ہے ، شدید گرمی میں حیسکو عملداروں کی چاندی لگی ہوتی ہے ، کمانے کا سیزن تو گرمی ہوتا ہے جس سے لاکھوں کنڈا کنکشن لگا کر کروڑوں روپے کماتے ہیں ، عوام نے وزیر اعظم عمران خان سے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں