کندھ کوٹ، پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرنے والے 5ا فراد گرفتار

گرفتار ملزمان نے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار علی جان مزاری کی حلقے میں آمد کے موقع پر خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی

پیر 5 فروری 2024 15:58

کندھ کوٹ، پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرنے والے 5ا فراد گرفتار
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2024ء) سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز نے گشکوری واہ کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار علی جان مزاری کی حلقے میں آمد کے موقع پر خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی، ملزمان کے پاس سے اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن مہم کی خلاف ورزی کرنے پر 5 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے خلاف تھانہ رسالدار میں سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔یاد رہے کہ 1فروری کو حلقہ این اے 191پر پیپلزپارٹی امیدوار علی جان مزاری کی انتخابی مہم کے دوران شدید ہوائی فائرنگ کرکے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں تھیں۔پیپلزپارٹی امیدوار علی جان مزاری کی کچے کے علاقے گھیل پور میں انتخابی مہم کے دوران اسلحے کی نمائش کرتے ہوئے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ پر پابندی ہے۔

کشمور میں شائع ہونے والی مزید خبریں