سندھ پولیس مکمل طور پر ناکام ہے تو آئین میں گنجائش موجود ہے،اسد عمر

سندھ میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، قبائلی جھگڑوں کے باعث قتل عام ہو رہا ہے،وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 24 مئی 2021 16:57

سندھ پولیس مکمل طور پر ناکام ہے تو آئین میں گنجائش موجود ہے،اسد عمر
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2021ء) وفاقی وزیر اسد عمر نے سندھ میں امن و امان کی صورت حال کو انتہائی مخدوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس مکمل طور پر ناکام ہے تو آئین میں گنجائش موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے پیر کو گھوٹکی کا دورہ کیا ، بعد ازاں وہ خیرپور پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں سندھ میں امن وامان کی صورت حال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، قبائلی جھگڑوں کے باعث قتل عام ہو رہا ہے،سندھ پولیس مکمل طور پر ناکام ہیتو آئین میں گنجائش ہے اب وفاق کو سنجیدگی سے رینجرز آپریشن پر غور کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں لا اینڈ آرڈر کا بریک ڈاؤن بہت ہوگیا ہے، کرپشن پر جو آواز اٹھاتا ہے انھیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، یہ سندھ کے عوام کی خدمت نہیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سندھ کیلئے تاریخی پیکج کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ ایک ماہ کے اندر کام ہوتا نظرآئے گا، پہلے مرحلے میں سندھ کے عوام کو گھروں کے قریب نادرا دفاتر کی سہولت دینگے اس کے علاوہ لوگوں کی آسانی کیلئے وراثت کیقانون میں تبدیلی کی گئی ہے کیونکہ وراثت کے مقدمات میں لوگوں کو سالوں دھکے کھانے پڑتے ہیں۔

خیرپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں