کراچی کے شہریوں نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کراپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،شرجیل انعام میمن

پیر 8 مئی 2023 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2023ء) وزیر اطلاعات ,ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے آرکائیوز کمپلیکس کلفٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ پورے صوبے میں شفاف انداز میں مکمل ہوا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے موجود تھی۔

کل سندھ بھر میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی اور عوام نے آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ شہریانِ کراچی نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کراپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھرپور ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ،پل اور انڈر پاسز بن رہے ہیں، کچرا اٹھایا جارہا ہی, نئی بسیں چل رہی ہیں, اور بھی دیگر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اسی کارکردگی کا نتیجہ ہے کہ کل عوام نے فیصلہ پیپلز پارٹی کے حق میں دیا شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت گئے پاکستان سفارتی اقدار کی پاسداری کرنے والا سنجیدہ ملک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی صاحب سے کسی نے پوچھا کہ کیا بلاول کو بھارت جانا چاہئے تو قریشی صاحب نے کہا کہ بالکل جانا چاہئے۔وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے وہاں کشمیر کا موقف بھرپور طریقے سے اٹھایا.لیکن پی ٹی آئی کے دیگر لیڈر بلاول بھٹو کے دورے کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول نے کشمیر سمیت سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی پر ڈٹ کر پاکستان کا موقف پیش کیا.چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جرات اور بہادری دیکھئے کہ ایک ملک کے وزیر خارجہ کے سر کی قیمت وہاں کی حکمران جماعت بی جے پی نے رکھی تھی۔

لیکن اس کے باوجود بھی چیئرمین بلاول وہاں گئے اور بچر آف گجرات کے ملک میں ڈٹ کر پاکستان کا موقف پیش کیا.وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لیتی ہی, عمران خان نے چیئرمین بلاول کے دورے پر تنقید کرکے بھارت کے فنڈنگ کی نمک حلالی کی۔ بھارت بھی چاہتا تھا کہ پاکستان کا وزیر خارجہ ایس سی او میں شرکت نہ کرے اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بھی یہی چاہتے تھے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان نے بھارت سے نمک حلالی اور پاکستان سے نمک حرامی کی.کسی بیوقوف کو کیا پتہ کہ خارجہ تعلقات کیسے بنائے جاتے ہیں۔

عمران خان کے دور اقتدار میں پاکستان تنہائی کا شکار ہوا۔عمران خان نے دوست ممالک سے ملنے والے تحائف بیچے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے دورے پر پی ٹی آئی والے تنقید کرتے رہی, وہ چاہتے ہیں کہ ملک انتشار کا شکار ہو۔انہوں نے کہا کہ محسوس ایسا ہوتا ہے کہ عدالتوں کی جانب سے عمران خان کو لاڈلہ رکھا جا رہا ہی.تاریخ کے متنازعہ ترین جج ثاقب نثار نے عمران خان کو مراعات دیں ۔

اپوزیشن رہنماں کے خلاف اس طرح کے ریمارکس دیئے گئے تاکہ عوام میں تاثر پیدا ہو کہ عمران خان کے علاوہ تمام لوگ خراب ہیں انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار عمران خان کے لئے من پسند فیصلے لیتے رہے، مائکرو مینجمنٹ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار اور ان کا بیٹا رقوم کے عوض پی ٹی آئی کی ٹکٹیں بیچ رہے ہیں۔ ثاقب نثار کے اس عمل سے واضح ہوتا ہے کہ ان کے فیصلے بھی متنازعہ تھے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ضرورت ہے کہ ان کے فیصلوں کو ان ڈو کرنا چاہئے اور کمیشن تشکیل دے کر ان کے فیصلوں کی انکوائری کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نوٹس جاری کئے۔جس پر عمران خان کورٹ چلے گئی, لاڈلے کے خلاف نوٹس غیر قانونی قرار دے کرکہا گیا کہ نیب کوبلانے کا اختیار نہیں ہیانصاف کے اس دہرے معیار پر ان لوگوں کا حساب کون دے گا جو برسوں تک نیب کی تحویل میں رہی, نوے نوے دن ریمانڈ میں رہے اور قید کے دوران فوت ہوگئے۔

لاڈلا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہی. انہوں نے کہا کہ جسٹس وقار سیٹھ نے کہا کہ بی آر ٹی کی نیب اور ایف آئی اے انکوائری کرے۔ مگر انکوائری کے بجائے اسٹے آرڈر کا ریلیف ملا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں بھی تلاشی دینا نہیں چاہتا تھا, توشہ خانہ میں بھی حساب دینا نہیں چاہتا. پولیس لاڈلے کو گرفتار کرنے جاتی ہے تو ان کے کارکنان پولیس پر حملہ کرتے ہیں, پتھر پھینکتے ہیں, لاٹھیاں چلاتے ہیں, پیٹرول بم پھینکتے ہیں.عمران خان کے لئے ایک قانون اور دوسروں کے لئے دوسرا قانون قابل قبول نہیں ۔

قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہئی.انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتخابات کے دوران پی ٹی آئی والے نریندر مودی کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگ رہے تھی, عمران خان اس کی حمایت میں مہم چلا رہا تھا, ٹویٹ کر رہا تھا.لندن میں میئر کے انتخابات کے دوران پاکستانی نژاد امیدوار صادق خان کے مقابلے میں عمران خان نے گولڈ اسمتھ کی نہ صرف کھل کر حمایت کی بلکہ فنڈنگ بھی کی.عمران خان کو سپورٹ کی نئی روایتیں بنائی جا رہی ہیں.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاتھوں کو جوڑ کر انکساری اور عاجزی کا اظہار سندھ کی ثقافت ہے۔

عاجزی، انکساری اور دوسرے کے احترام میں ہاتھوں کو جوڑنے پر تنقید کرنے والا کوئی کم عقل ہی ہوسکتا ہے۔ انکساری اور عاجزی سے ہاتھوں کو جوڑنا سندھ کی تہذیب ہے اور اس تہذیب کی مرتے دم تک حفاظت کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا تو کام ہی جھوٹ بولنا ہے جو پیسے جماعت اسلامی نے اپنی پبلسٹی پر خرچ کئے وہ کراچی کے عوام پر خرچ کیوں نہیں کئی.انہوں نے کہا کہ کل دن تین بجے جماعت اسلامی کے امیر نے پریس کانفرنس میں لوگوں کو ووٹ کے لئے نکلنے کا کہا جو دراصل الیکش قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس بات کا بھی اعتراف تھا کہ آپ کو ووٹ نہیں مل رہے آپ ہار رہے ہیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں