خوشاب،آل پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 29فروری سے کھیلا جائیگا

اتوار 23 فروری 2020 15:20

خوشاب / جو ہرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرانتظام آل پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 29فروری تا 8 مارچ خوشاب میں کھیلا جائیگا، پی ایچ ایف کے ملحقہ ڈیپارٹمنٹس اور یونٹس شرکت کرینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرانتظام آل پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 29 فروری کو ایوب بھائی ہاکی سٹیڈیم خوشاب میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے پہلے روز قومی ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمیں مارچ پاسٹ کرینگیں اور افتتاحی میچ کھیلا جائیگا، ایونٹ میں بارہ ٹیمیں شرکت کرینگی جبکہ اس شاندار ٹورنامنٹ کا فائینل آٹھ مارچ کو کھیلا جائیگا۔اس سلسلہ میں آرگنائزنگ سیکرٹری محمد عمران نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ، چیئرمین قومی سلیکشن کمیٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن رائے عثمان اکبر سے وفد کے ہمراہ ملا قات کی۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں