ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈال کر عوام سے جدید سہولیات کی حصول میں مشکلات پیدا کرنا عوام کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہیں، ملک محمد اعظم محمدزئی

ہفتہ 11 اگست 2018 16:12

نوکنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) قبائلی وسیاسی رہنمائوں سابق ضلع نائب ناظم چاغی ملک محمد اعظم محمدزئی،حاجی رفیق ساسولی،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد عالم،تحریک انصاف کے صدر عبدالرحیم عالیزئی،نیشنل پارٹی کے رہنما واحد بخش شیرزئی،سردارزادہ وحید ایجباڑی،میر انور جان ایجباڑی،حاجی عبدالسلام کشانی،ملک یار محمد برہانزئی ودیگر نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دالبندین سے نوکنڈی شہر کیلئے قومی گرڈ سے بجلی منسلکی کیلئے خطیر رقم سیندک پراجیکٹ سے ایم ڈی حاجی رازق سنجرانی کے کاوشوں سے رہلیز ہوکر سابق مشیر میراعجاز خان سنجرانی کی دن رات محنت کے بعد باقاعدہ کام کا آغازہوا تھا لیکن گذشتہ دنوں سابق ایم پی اے چاغی اور ضلع چئیرمین کی ایماء پر انکے قبائل کے ٖافرادنے رکاوٹیں ڈال کر کام کو بند کردیا ہے جو کہ کھلم کھلا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈال کر عوام سے جدید سہولیات کی حصول میں مشکلات پیدا کرنا دراصل عوام کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہیں انہوں نے کہا کہ نوکنڈی کے عوام اپنے جائز حقوق کی حصول کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے اس بدمعاشی کیخلاف تمام قبائل متحد ہے مخالفین کا منہ توڑ جواب دینے کی طاقت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ 15 سال سے اقتدار پہ براجمان سابق نمائندے کو یہ خیال کیوں نہیں آیا کہ دالبندین کے آس پاس کلیوں کو بجلی فراہم کرتے اب جبکہ ایک ترقیاتی کام جو کہ پاکستان کی آزادی کے 70 سال بعد یہاں کے غریب اور مفلوک الحال عوام کیلئے بچھایا گیا جوکہ الیکشن میں شکست خوردہ عناصر کو ہضم نہیں ہورہا ہے مختلف حربے سیاسی ہتکھنڈے اور بلیک میلنگ کا سہارا لیکر عوام کے حوصلوں کو کمزور نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی سے 15 سال منتخب نمائندہ جس نے یہاں کے عوام کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے اور عوامی فنڈز پہ شب خون مار کر عوام کو پسماندہ رکھا آج ضلع چاغی پتھر کے زمانے کی عکاسی کرتا ہے تمام ادارے زبوں حالی کامنظر پیش کررہے ہیں لیکن اسکے باوجود علاقے میں ترقیاتی کاموں کی مخالفت کرکے عوام کو دست وگریبان کرنے کی ناکام کوششوں میں لگے ہوئے ہیں جنہیں کسی بھی قیمیت پہ کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا انہوں نے نگران وزیراعلی اور سدرن کمانٹ ساوتھ سے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی مخالف عناصر کیخلاف کاروائی کرکے کیفرکردار تک پہنچاکر دالبندین سے نوکنڈی کو قومی گرڈ سے منسلکی کے کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیں تاکہ ترقیاتی کاموں کا عمل متاثر نہ ہوسکیں۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں