ْخوشاب پولیس نے موٹر سائیکل چوری، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 20 نومبر 2020 16:27

ْخوشاب پولیس نے موٹر سائیکل چوری، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا
خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2020ء) ضلع خوشاب بالخصوص خوشاب اور جوہر آباد سٹی میں موٹر سائیکل چوری ، نقب زنی ، کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او خوشاب طارق ولایت کے حکم پر ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ملک عبدالرحمن ، کی زیر نگرانی انچارج سی آئی اے عمر فاروق سب انسپکٹر نے مختلف چھاپوں اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر خدابخش ، 63c, غلام عباس ، 317 سی ، فارو ق حیدر 872 سی ، جلیل الرحمن 238 سی ، عابد حسین 425 سی ، اختر عباس 527 سی کے ہمراہ دن رات محنت کی اور چار ملزمان کو گرفتار کرکے پانچ عدد موٹر سائیکل اور 250000رقم نقد برآمد کرلی ، کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے پوری ٹیم کو کارکردگی کی بنا پر cciiiسرٹیفکیٹ اور نقد رقم سے نوازا،ملزمان میںلیاقت علی ولد محمد اکرم قوم ملک تیلی سکنہ 51 ایم بی حسن علی ولد علی محمد قوم اعوان سکنہ رحمن کالونی جوہرآباد شامل ہیں جن سے برآمدگی سے پانچ عدد موٹر سائیکل ، رقم 250000 ، چار عدد پسٹل 30 بور قبضہ میں لے لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں