مساجد االلہ کے گھر ہیں اور مساجد کی تعمیر صدقہ جاریہ ہے، چیئر مین ر ویت ہلال کمیٹی

ملک پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس میں ہمیں برداشت، اتحاد،رواداری اور وحدت کی ضرورت ہے، مولانا عبد الخبیر

جمعرات 27 جنوری 2022 23:29

خوشا ب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) چیئرمین رویت ہلا ل کمیٹی وخطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ مساجد االلہ کے گھر ہیں اور مساجد کی تعمیر صدقہ جاریہ ہے۔وہ جامع مسجد استادانوالی خوشا ب کی تعمیر نو کے سنگ بنیاد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔مولانا آزاد نے کہا کہ ملک پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے اس میں ہمیں برداشت، اتحاد،رواداری اور وحدت کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے ہمیں ایمان، اتحاد، تنظیم کا درس دیا تھا جس پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج ہم یہاں ایک بار پھر اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو امن، رواداری، اتحاد‘، یکجہتی کا گہوارہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

کسی ایسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جو ملک پاکستان کے امن کو سبو تاڑ کرنے کی کوشش کرے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ملک میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء کے پلیٹ فارم سے ملکی وحدت کو یقینی بنائیں گے، حکومت نے ذمہ داری دی ہے اس کو بخوبی سرانجام دوں گے۔بعد ازاں مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کلب خوشاب کا دورہ کیا اور پریس کلب خوشاب کے لان میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں یادگاری پودا بھی لگایا اس موقع پر انہوں نے نومنتخب عہدیدارا ن پریس کلب کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی اور پریس کلب کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی پریس کلب خوشاب کے صدر چوہدری عزیزالرحمن نے بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد کا پریس کلب خوشاب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈائریکٹر جنرل اسلامک سنٹر نیو جرسی امریکہ و سابق خطیب فیصل مسجد اسلام آباد قاری عبدالباسط بھی ان کے ہمراہ تھے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں