کوہستان میں لوئر شیشئی جیجال کے مقام پر ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے2 افراد جاں،2 زخمی

جمعہ 8 مئی 2020 16:19

کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) کوہستان میں لوئر شیشئی جیجال کے مقام پر ڈاٹسن کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں دو افراد جاں اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حادثہ میں محمد اسماعیل ولد ظاہر شاہ اور ڈرائیور محمد شوق جاں بحق ہوئے۔ حادثہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ آئی اور جاں بحق و زخمی افراد کو کھائی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کی نعشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہیں۔

کوہستان میں شائع ہونے والی مزید خبریں